کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)وزیرمملکت مذہبی امورکھئیل داس کوہستانی نے کہاہے کہ راون کا جو کردار تھا وہی آج نریندر مودی کا ہے، ان کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا وہ تو فلم مسٹر انڈیا کے پروڈیوسر سے بھی کمتر نکلے۔میڈیا سے بات چیت میںکھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور ملک میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ہے لیکن بھارت میں مودی سرکار مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے وہاں مسلمانوں اور سکھوں کو عزت نہیں دی جاتی۔

وزیر مملکت مذہبی امور نے کہا کہ مودی اقلیتوں کے قاتل اور دشمن ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو ہر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے سر کا تاج سمجھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں شہادتیں دے کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کو بلوچستان میں نیست و نابود کر رہے ہیں، پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑا جا رہا ہے، گجرات میں مسلمانوں کا خون بہانے والا دہشتگرد مودی پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ ابھی ہوا اور فوری 10 منٹ میں ایف آئی آر کیسے ہوگئی میں بھی ہندو مذہب سے تعلق رکھتا ہوں، ہندو دھرم میں دوسروں کا احترام ہے۔ مودی کی جنگی سوچ ہے یہ دو مذاہب کو لڑانا چاہتے ہیں۔کھئیل داس کوہستانی نے مزید کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ کی بات کرنے کے بجائے پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے داس کوہستانی نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

بھارت کئی دہائیوں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے

اسلام آباد:

دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ میجر جنرل طارق رشید خان کا کہنا ہے کہ انڈیا کی جو چیزیں آپ نے ہائی لائٹ کی بڑے امپورٹنٹ پوائنٹس ہیں، انڈیا نہ صرف پاکستان میں ٹیرر ازم کی سرگرمیوں میں ملوث ہے بلکہ دنیا میں اسٹیٹ اسپانسرڈ ٹیرر ازم کر رہا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جیسا کہ آپ کو پتہ ہے بڑا مشہور واقعہ ہوا کینیڈا میں انھوں نے تین سکھ مارے، گروپتونت سنگھ کو امریکا میں مارنے کی کوشش کی پھر قطر میںجاسوسی میں ان کے آفیسرز پکڑے گئے تو مختلف ممالک میں اسٹیٹ لیول پر یہ ٹیررازم کر رہے ہیں، پاکستان میں تو پچھلی کئی دہائیوں سے کر رہے ہیں۔ 

رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے سینٹ میں بڑی تفصل سے یہ بات بتائی کہ انھوں نے ڈوزیئر بنایا کہ انڈین ٹیرراسٹ ایکٹیوٹیز ہیں، جو ہمارے جو دوست ممالک کو بھیجا گیا ہے، ان کو بتایاگیا ہے کہ کیسے انڈیا پاکستان کے اندر ٹیررازم کراتا ہے اور کیا اس کی ہسٹری رہی ہے، اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے پاکستان نے ایک فارمڈایبل ڈرونز کی کیپیبلیٹی ڈویلپ کر لی ہے، ساتھ ہی ہمارے پاس جو ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹمز ہیں ایئر بورن وہ بہت اچھے ہیں۔ 

رہنما تحریک انصاف ملک احمد خان بچھرنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف اس موجودہ پہلگام والے معاملے پر وہی ہے جو ایک عام محب وطن پاکستانی کا ہے، اس میں کوئی شک بھی نہیں ہے اور دوسری رائے بھی نہیں ہے کہ اس وقت قوم کو ضرورت ہے کہ پوری قوم ایک ہو اپنی آرمڈ فورسز کے ساتھ، انشا اللہ تحریک انصاف کھڑی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ اپنے کلیئر اسٹانس پر کھڑی ہوں اور گورنمنٹ کا بھی مضبوط موقف آنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی عوام متحد، تمام اقلیتیں مسلح افواج کیساتھ ہیں: کھیئل داس کوہستانی
  • مودی کی جنگی سوچ ہے یہ دو مذاہب کو لڑانا چاہتے ہیں، کھئیل داس کوہستانی
  • اگر جنگ ہوئی تو بھارت تباہ ہو جائے گا، کھیئل داس کوہستانی
  • پاکستان میں مثالی مذہبی اہم آہنگی موجود اور تمام اقلیتیں محفوظ ہیں، کھیئل داس کوہستانی
  • ایئر انڈیا کو 600 ملین ڈالر کا نقصان، فضائی کمپنی کا مودی حکومت سے نقصان کی تلافی کا مطالبہ
  • یروشلم پراسرار آگ کی لپیٹ میں، 13 یہودی زخمی،لوگ گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ نکلے
  • بھارت کئی دہائیوں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے
  • ذمے دار بھارت ہوگا
  • بھارتی ایئرفورس کے 4 رافیل طیارے مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ ، پاکستانی ایئرفورس کی کارروائی پر بھاگ نکلے