سچ سے لرز جانے والی مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
بھارتی حکومت نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے مین اسٹریم و سوشل میڈیا چینلز کے بعد اب اپنے ملک میں آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا
دنیا کے سامنے پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے پر بوکھلاہٹ میں بھارت نے آئی ایس پی آر کے یو ٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹس کی رسائی میں روڑے اٹکادیے ہیں تاکہ ہندوستان کے عوام حقیقت سے آشنا نہ ہوسکیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی میڈیا کے بیانیے کی جنگ جیتنے کا اعتراف بھارتی میڈیا بھی کرچکا ہے۔
ڈی جی آئی آئی ایس پی آر نے 29 اور 30 اپریل کو اپنی پریس کانفرنسز میں پاکستان میں بھارتی دہشتگردی اور فالس فلیگ آپریشنز کرکے اس کا الزام پاکستان کے سر تھوپنے کی گھناؤنی حرکتوں کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا تھا۔
مودی حکومت کی جانب سے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹس یکم مئی کو بلاک کردیے گئے۔
مزید پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر
جہاں تک دیگر پاکستانی میڈیا کا تعلق ہے اس نے بھی بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے مودی کا فالس فلیگ بے نقاب کر دیا تھا جس کے سبب مودی حکومت کی جانب سے پہلے ہی پاکستان کے اکثر ٹی وی چینلز کی نشریات بھارت میں بلاک کی جاچکی ہیں۔
علاوہ ازیں مودی سرکار نے معروف پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بیجا پابندی کی زد میں ہیں۔
مزید پڑھیں: پہلگام حملہ انڈین سکیورٹی اداروں کی ناکامی، انڈیا پاکستان جنگ کا امکان نہیں، سابق سربراہ ’را‘
ماہرین نے کہا کہ پہلگام کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا اقرار بھارتی میڈیا نے بھی کیا ہے جس نے مودی سرکار کی بوکھلاہٹ اور سچ کے سامنے کے ڈر کو بڑھادیے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر ایک اکاؤنٹ بلاک آئی ایس پی آر یوٹیوب چینل بلاک بھارت سچائی کا خوف فالس فلیگ آپریشنز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت سچائی کا خوف فالس فلیگ ا پریشنز ا ئی ایس پی ا ر کے فالس فلیگ ا سوشل میڈیا بلاک کردیے
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔