پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کام نہیں کر پا رہا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔
پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔بھارت کے خلاف پاکستان کے آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال جانیے
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا، بٹھنڈہ ائیر فیلڈ بھی تباہ
پاکستان نے راجوڑی میں پاکستان میں دہشتگردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا جس کی تصدیق خود بھارتی میڈیا نے بھی کی۔
پاکستان سائبر اٹیک ٹیم نے کی مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبرحملہ کر دیا جس کے بعد اسے ہیک کر لیا گیا ہے۔
پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں بجلی مکمل طور پر بند ہوگئی، اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا۔
ہم نہیں چاہیں گے جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے، احسن اقبال
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کر دیا
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :