آپریشن بُنْیَانُ مَّرْصُوْص: آدم پور، سورت گڑھ، پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ ایئربیسز، ایس 400 دفاعی نظام تباہ، فوج کا سیٹلائٹ جام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز

پاکستان کی جانب سے بھارت جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیس سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔

پاکستان نے بھارتی حملوں کے جواب میں بھارتی فوج کی تنصیبات پر حملے کیے، پاکستان کے فتح میزائلوں کے حملوں کے بعد بھارت کی ادھم پور ایئربیس تباہی کے مناظر پیش کرنے لگی۔

پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی جب کہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا، راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کر دیا۔

بھارت کی سرسہ ایئرفیلڈکی تباہی کی کنفرمیشن انڈین میڈیا نے خود کر دی۔

پاک فوج نے نئی دہلی میں بھی کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانےوالا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کر دیا گیا۔

سکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کو اس کے جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں شروع کے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آدم پور میں بھارت کا ایئرڈیفنس سسٹم ایس400تباہ کردیا جبکہ پاک فضائیہ نے کارروائی کے دوران بھارتی فوج کا سیٹلائٹ جام کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی دفاعی نظام جے ایف 17 تھنڈرز کے ہائپرسونک میزائلوں نے اڑایا، بھارت کے دفاعی نظام ایس 400 کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی سیٹلائٹ جام کردی، پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھارتی فوجی سیٹلائٹ نے کام چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی حالیہ کارروائیوں کے بعد پاکستان کے جواب کے لیے تیار رہے۔

اس سے قبل، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیربیسز پر میزائل داغے جسے ایئرڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنادیا اور پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایئر بیسز پر داغے گئے میزائلوں کو ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنایا، پاکستان کے پاس میزائل حملوں کے الیکٹرونک شواہد موجود ہیں کہ یہ میزائل کہاں سے داغے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کی کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری، جنگی بحری بیڑا تعینات، برطانوی اخبار کا دعوی بھارت کی کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری، جنگی بحری بیڑا تعینات، برطانوی اخبار کا دعوی پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی معترف بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کی لیپہ ویلی میں شدید گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی بجلی کی قیمت میں ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا پاکستان سپر لیگ کے بقیہ تمام میچز ملتوی، پی سی بی کا اہم اعلان سعودی وزیر مملکت خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیٹلائٹ جام دفاعی نظام تباہ کردیا پاکستان کے بھارتی فوج پاک فوج نے نے بھارتی اہداف کو بھارت کی کہ بھارت بھی تباہ نے بھارت کا کہنا کے جواب کہ پاک فوج کی گیا ہے تھا کہ

پڑھیں:

پاکستان کی رتلے، کشن گنگا پن بجلی منصوبوں پر بھارتی درخواست کی مخالفت

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے دریاؤں پر بننے والے رتلے اور کشن گنگا کے متنازع ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے خلاف ورلڈ بینک کی کارروائی رکوانے کی بھارتی درخواست کی مخالفت کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ورلڈ بینک ثالث مائیکل لینو کو خط لکھ کر کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرچکا ہے، اس لیے رتلے اور کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹس پر بھارت کے خلاف ورلڈ بینک کی کارروائی روک دی جائے۔

بھارتی اخبار کے مطابق ورلڈ بینک کے نیوٹرل ایکسپرٹ مائیکل لینو نے اس پر پاکستان کا موقف لیا اور پاکستان نے بھارتی درخواست کی مخالفت کردی ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ دونوں پروجیکٹس انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور پانی کے کم از کم بہاؤ کی شق پوری نہیں کرتے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کشن گنگا اور ریلے پن بجلی منصوبوں پر نیوٹرل ایکسپرٹ کی کارروائی رکوانا چاہتا ہے اور اس کے لیے سندھ طاس معاہدہ معطلی کا کہہ رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی بینک خود کہہ چکا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ معطل نہیں ہوسکتا، پاکستان متعلقہ فورمز پر اپنے دریاؤں کے پانی کا مکمل تحفظ اور دفاع کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے جہلم اور چناب پر بھارتی پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن پر اعتراضات ہیں، رتلے اور کشن گنگا منصوبوں پر نیوٹرل ایکسپرٹ کی کارروائی نہیں رک سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی کے بعد اسرائیل کا تہران پر حملہ، دھماکوں کی آوازیں، فضائی دفاعی نظام فعال
  • پاکستان کی رتلے، کشن گنگا پن بجلی منصوبوں پر بھارتی درخواست کی مخالفت
  • اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، جوابی کارروائی کا حکم دیدیا، اسرائیلی وزیردفاع
  • جونئیر ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان موخر
  • پی آئی اے نے خلیجی ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردیں
  • کیا روس ایران کو ایس 400 دفاعی نظام فراہم کرےگا؟ کریملن کا مؤقف آگیا
  • ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا آغاز کردیا، فوجی آپریشن کو کیا نام دیا گیا ہے؟
  • پاکستان نے بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی
  • پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کردیا
  • بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ،سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان،پاکستان نے بیان مسترد کردیا