پاک فوج کی توپخانے نے متعدد بھارتی پوسٹوں کے پرخچے اُڑا دیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی 42 : آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کی توپخانے نے متعدد بھارتی پوسٹوں کے پرخچے اُڑا دیے ۔
افواج پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب جاری ہے ۔
توپخانے نے متعدد بھارتی پوسٹوں کے پرخچے اڑا دیے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی12.
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
پاکستانی عوام توپوں کی فائرنگ کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں پاکستان ترکیہ کی بحری سپیشل فورسز کی پہلی مشترکہ مشق ختم
کراچی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، یہ مشق دونوں دوست ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعاون اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں مختلف تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ، سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرے اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔ مشق کے دوران لائیو فائرنگ مظاہرے بھی کیے گئے، جن کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ مشق کا اختتام مخصوص ساحلی علاقے میں ایک جامع ڈرل پر ہوا جس میں خشکی اور سمندر دونوں میں خطرات سے نبرد آزما ہونے کی مشق کی گئی اور دونوں بحری افواج کی عملی تیاری اور حربی صلاحیتوں کی جانچ کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اس دوطرفہ مشق کا انعقاد پاکستان اور ترکیہ کے مابین گہرے اور مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر ہے، جو مشترکہ اقدامات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔