بھارت ناکام ہو گیا، پاکستانی افواج فاتح بن کر ابھریں، برطانوی صحافی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارت ناکام ہو گیا، پاکستانی افواج فاتح بن کر ابھریں، برطانوی صحافی Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )بی بی سی کے جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر امبراسن ایتھیراجن کے مطابق چار روزہ کشیدگی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑا تصادم وقتی طور پر ٹل گیا ہے اور اس میں امریکہ نے ایک بار پھر دونوں حریف ممالک کے درمیان ثالثی کا اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے تجزیے کے مطابق اس حالیہ تنازعے میں بھارت فیصلہ کن کارروائی میں ناکام رہا، جبکہ پاکستانی افواج نے کامیابی کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے خود کو ایک فاتح قوت کے طور پر منوایا ہے، اور پاکستانی عوام بھی اپنی فوج کے ساتھ مکمل طور پر متحد نظر آئی۔
سیز فائر کے بعد پاکستان اور انڈیا اپنی بیرکس میں واپس جا کر اس تنازع میں ہونے والے اپنے اپنے فائدے اور نقصانات کا حساب کتاب کر رہے ہوں گے، جبکہ صدر ٹرمپ ایک مرتبہ پھر دنیا کے سامنے ممکنہ طور پر خود کو ایک عالمی امن ساز (پیس میکر) کے طور پر پیش کریں گے۔ اور اس پیش رفت کی بنیاد پر ٹرمپ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو اپنی پہلی بڑی سفارتی کامیابی کا دعوی کر سکتے ہیں۔
پاکستانی فوج اپنے ملک کی عوام کو بتا سکتی ہے کہ وہ کس طرح انڈیا کی جارحیت کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ایک طرح سے پاکستانی افواج اس تنازعے میں ایک اور فاتح کے طور پر ابھری ہیں کیونکہ بظاہر پورا ملک اور اس کی عوام ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔یاد رہے کہ صرف دو سال قبل ابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں کی جانب سے پاکستانی فوج کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے۔
انڈیا ایک بار پھر یہ دلیل دے سکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے ایٹمی ڈیٹرنس کے باوجود پاکستان کے اندر دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔مجموعی طور پر دہلی کو یہ احساس بھی ہو سکتا ہے کہ ان کے پرانے حریف کی فضائی طاقت اس کی سوچ سے کچھ زیادہ ہے، اور انڈیا نئے ہتھیاروں کے حصول پر اربوں خرچ کرنے کے باوجود فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآپریشن بنیان مرصوص: پاکستان نے بھارت کو کتنا نقصان پہنچایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان نے بھارت کو کتنا نقصان پہنچایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والا ایس-400 سسٹم کیا ہے، بھارت کے پاس کیسے آیا؟ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی، مولانا فضل الرحمان بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ اسحاق ڈار کا چین، اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ، صورتحال سے آگاہ کردیا وطن عزیز کی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے،چوہدری اشرف فرزندCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی افواج
پڑھیں:
ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف میچ کیلیے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف ٹیم میں شامل ہونے والے حسین طلعت کی جگہ حسن نواز کی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے۔
حسین طلعت نے بھارت کے خلاف میچ میں 11 گیندوں پر 10 رنز بنائے تھے۔
حسن نواز جو 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریز کی مدد سے 449 رنز بناچکے ہیں، رواں ایشیا کپ میں اب تک کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔
وہ عمان کے خلاف نو، بھارت کے خلاف پانچ اور یو اے ای کے خلاف تین رنز بناسکے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان ٹیم کو فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنی ہوگی بصورت دیگر معاملہ اگر مگر پر منحصر ہوجائے گا۔
پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ 25 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔ سپر فور مرحلے میں ٹاپ ٹو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔