جنگ بندی خلاف ورزیاں،بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کے جھوٹ کاپول کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
نئی دہلی:بھارتی فوج نے خود ہی بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا اور کہا پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈرون کی کوئی اطلاع نہیں، صورت حال پُرامن اور مکمل کنٹرول میں ہے۔بھارتی صحافی برکھا دت او دیگر میڈیا پرسنز نے پاکستان پر ڈرون بھیجنے اور سیزفائر کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلائی تھیں۔برکھا دت کا دعویٰ تھا کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں اور ایسا وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے بعد ہوا۔بھارتی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ ایسا کوئی ڈرون کہیں رپورٹ نہیں ہوا، جس کے بعد بھارتی میڈیا نے بھی ذرائع سے جنگ بندی کی صورتحال برقرار رہنے کی خبر نشر کی۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی صحافی نے گودی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا
بھارتی صحافی نے گودی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔بھارتی صحافی کے مطابق بھارتی فوج پاکستان کے ہاتھوں مار کھاتی رہی. بھارتی میڈیا فیک خبریں چلا کر جھوٹ پھیلاتا رہا، پاکستان کی مسلح افواج کے حملے کے وقت بھارتی میڈیا نے اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے من گھڑت رپورٹیں چلائیں. میڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی فیک خبریں رسوائی کا سبب بنیں۔صحافی نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلا کر آنے والے وقتوں تک بدنام ہوتا رہے گا. پاکستانی مسلح افواج کے حملے کے وقت بھارتی میڈیاجھوٹی خبریں پھیلا رہا تھا، بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹی خبریں چلائیں کہ بھارت نے پاکستان کے 6 شہروں پر قبضہ کرلیا، یہ جھوٹی خبر بھی چلائی گئی کہ بھارت نے پاکستان پر قبضہ کرلیا ہے۔اسی طرح بھارتی فوج کی جانب سے اسلام آباد پر قبضے کی بھی جھوٹی خبر چلائی گئی. بھارتی میڈیا نے تو کراچی تک کو نقشے سے غائب ہونے کی خبر چلا دی اور پاکستان کی عسکری قیادت کو حراست تک میں لینے کی جھوٹی خبر بھی چلائی گئیں۔بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں بھارتی میڈیا کے لیے جگ ہنسائی اور شرم کا مقام ہیں۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارتی صحافی بھارتی کے انکشافات نے ثابت کردیا ہے کہ انڈین میڈیا جھوٹ اور منفی پروپیگنڈا کرتا ہے. جھوٹ اور من گھڑت خبروں سے نہیں بلکہ جنگ عزم و ہمت سے جیتی جاتی ہیں۔