پاکستان پر حملے کی بھارتی سازش بے نقاب ، محمد عارف نے قوم کو خبردار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان پر حملے کی بھارتی سازش بے نقاب ، محمد عارف نے قوم کو خبردار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
کیلیفورنیا(آئی پی ایس) بانی تحریکِ انقلاب پاکستان محمد عارف نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت پاکستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر حملے کی خفیہ تیاریوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کو افغانستان میں موجود بعض عناصر کی حمایت حاصل ہے، جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی مدد سے پاکستانی حدود میں خفیہ راستے اور رسائی پوائنٹس بنائے جا چکے ہیں، خصوصاً گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں۔
محمد عارف کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ بندی محض ایک فریب تھا، جس کا مقصد پاکستان کی عسکری صلاحیت اور خصوصی دفاعی یونٹس کی تفصیلات حاصل کرنا تھا۔ اب بھارت ایک بار پھر جارحیت کی راہ پر گامزن ہے، اور پوری قوم کو اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی اصل سازش پاکستان اور چین کے درمیان زمینی رابطے کو منقطع کرنا ہے، اور گلگت بلتستان کو نشانہ بنا کر پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن کو نقصان پہنچانا ہے۔ گجرات کو تحفظ فراہم کرنا مودی کا ذاتی ایجنڈا ہے، کیونکہ یہ اس کا آبائی علاقہ اور سب سے پسندیدہ ریاست ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک وقت ایسا بھی تھا جب گجرات کو بھارت کا دارالحکومت بنانے پر غور کیا گیا۔
محمد عارف نے آر ایس ایس، بی جے پی، شیو سینا اور را کو مکمل طور پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام سازشیں پاکستان کی بہادر افواج اور انٹیلیجنس اداروں نے ناکام بنا دی ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم بیدار ہو، اور دشمن کو بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہو جائے۔
تحریکِ انقلاب پاکستان ہر پاکستانی کو دعوت دیتی ہے کہ وہ وطن کی حفاظت کے لیے ایک پرچم تلے متحد ہو جائے۔ دشمن کی ہر چال کو اتحاد، ایمان اور قربانی سے ناکام بنانا ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سینیٹ پے پال افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے روم روانہ چیئرمین سینیٹ پے پال افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے روم روانہ مخصوص نشستیں کیس؛ سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد میں “یومِ تشکر” کی پر وقار تقریب کا انعقاد بھارت کیساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے پرعزم ہیں: پاکستان بھارت پاکستان کو پانی کی سپلائی کم کرنے کیلئے نئے منصوبوں پر غور کر رہا ہے، رائٹرز میڈیا ہمارا فخر ہے، بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :