لاہور، سندر‘ اسلام آباد ( نیوز رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ+ اے این این) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی جس میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملک کے سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کیلئے سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی جاتی امراء (رائیونڈ) میں ملاقات کی۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا۔ اس فتح پر اﷲ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔ پارلیمنٹ نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی۔ پاکستان بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا۔ قومی سلامتی کیلئے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند اقدام ہے۔ عوام کے نمائندوں نے 24 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کی۔ عوام نے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا۔ پاکستانی میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیے کو دنیا کے سامنے رکھ کر دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بے نقاب کیا۔ عرفان صدیقی نے صدر مسلم لیگ (ن) کو پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم سیاسی، خارجی امور پر بریفنگ دی گئی اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال سمیت قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کیلئے سیاسی صورتحال پر غورکیا گیا۔ دوران گفتگو غیر ملکی وفود اور رہنماؤں سے ہونی والی گفتگو اور ملاقاتوں سے نوازشریف کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ چند گھنٹوں میں جرات، بہادری اور دلیری سے جوانوں نے وہ تاریخ رقم کی ہے جو قیامت تک دوست اور دشمن پڑھتے رہیں گے۔ آخر میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے شہباز شریف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو مزید ریلیف دینے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں، اللہ کا شکر ہے ہر میدان میں پاکستان کو ترقی مل رہی ہے۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر شہباز شریف کو مبارکباد دی۔ یہ ملاقات بھارت سے حالیہ جنگ اور سیز فائر کے بعد پہلی اعلیٰ سطحی مشاورت تھی۔ وزیراعظم نے میاں نواز شریف کو جنگ، سیز فائر اور اس کے بعد کی ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے پاک فوج، فضائیہ اور نیوی کی قیادت کو جنگ میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کی بہادر فورسز نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحیت نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا، لیکن پاکستان کی دفاعی قوت نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے۔ میاں نواز شریف نے چین، ترکیہ اور آذربائیجان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان دوست ممالک نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دے کر دوستی کا حق ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت کی کہ بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کے لیے دفاعی نظام کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ایٹمی دھماکوں سے لے کر حالیہ جنگ تک ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ ہم پاکستان کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ ملاقات میں وزیراعظم نے "آپریشن بنیان مرصوص" کی کامیابی، ملکی سلامتی کے امور اور اپوزیشن کی جانب سے قومی مفاہمت کے بعد کیے گئے رابطوں سے متعلق بھی پارٹی قائد کو اعتماد میں لیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس فتح پر ہم اللہ تعالیٰ کا بے پایاں شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔ قائد میاں نوازشریف سے مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی ملاقات ،مسلم لیگ (ن) کے صدر ملک نور اعوان نے بھارت کیخلاف پاکستان کی تاریخی فتح اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر میاں نوازشریف کو مبارکباد دی۔ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ میاں نوازشریف نے نور اعوان کی پارٹی کیلئے جدوجہد اور خدمات کو سراہا۔وزیر اعظم  شہباز شریف  نے کہا ہے کہ پاکستان نے صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے ،جو  عالمی سطح پر دیہی خواتین میں  ہونے والی سب سے بڑی بہتری ہے ،یہ کامیابیاں پاکستان کی وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی   کی عکاس ہیں۔ پاکستان شمولیت کے فروغ، خواتین کو با اختیار بنانے  کیلئے  ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام  کے  فروغ  کے لیے پرعزم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم محمد شہباز شریف  نے  ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے 2025ء  کے موقع پر  گزشتہ روز اپنے  پیغام میں کیا۔ وزیراعظم آفس  پریس ونگ کی جانب سے جاری  بیان میں وزیر اعظم نے عالمی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے کے موقع پر انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین  (آئی  ٹی یو )  کی قیادت کو دنیا بھر میں جامع اور مساوی ڈیجیٹل ترقی کو آگے بڑھانے  پر    پرتپاک مبارکباد پیش  کرتے ہوئے کہا کہ رواں  سال کا تھیم’’ڈیجیٹل تبدیلی کے معاملات میں صنفی مساوات کیوں ضروری؟‘‘ فوری ایکشن مانگتا ہے، انہوں نے کہا کہ  حکومت پاکستان ایک ایسے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جو شمولیت کو فروغ دے، خواتین کو بااختیار بنائے اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑے۔ وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا کہ  ٹارگٹڈ پالیسیوں، مہارتوں کے فروغ کے پروگراموں اور صنفی حساس ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ خواتین اور لڑکیاں ہمارے معاشرے کی ڈیجیٹل تبدیلی میں فعال طور پر حصہ لے سکیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔وزیر اعظم نے  ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے 2025 ء  پر تمام سٹیک ہولڈرز سے صنفی ڈیجیٹل تبدیلی  کے فروغ  اور ایک جامع اور بااختیار ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر جاری رکھنے کی اپیل بھی کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ احتجاج کے تناظر میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ اور سونم وانگچک سے اپیل کی ہے۔

سلمان خان نے نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’طلبہ کی تعلیم اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے انہیں خود بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مزید پریشان کرنا چاہیے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیرِ اعظم اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والدین اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔‘‘

        View this post on Instagram                      

اداکار نے اپنے پیغام میں گزشتہ 25 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تعلیمی کارکن سونم وانگچک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’سونم، اب بہت ہو گیا، بھائی۔ براہِ کرم اپنی بھوک ہڑتال مزید طویل نہ کریں۔ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو احتجاج کا جذبہ برقرار رکھیے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کی ضرورت ہے۔ کچھ کھا لیجیے، اگر چاہیں تو میں اپنے گھر سے آپ کے لیے کھانا بھی بھجوا دوں گا۔‘‘

یہ بیان سلمان خان کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاملے پر دوسری عوامی اپیل ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے نیٹ امتحان کے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا تھا۔

        View this post on Instagram                      

واضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری