پاکستان کوفیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کی بھارتی سازش بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پاکستان کوفیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کی بھارتی سازش بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئیں۔ سفارتی ذرائع اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف جھوٹا عالمی پروپیگنڈا شروع کیا ہے بلکہ اسے دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کی بھرپور کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کو جو ڈوزیئر پیش کیا گیا ہے، وہ بے بنیاد الزامات پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد پاکستان پر عالمی مالیاتی دبا ڈال کر ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے، بھارت پاکستان کی اقتصادی بحالی اور ترقی سے خائف ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت نے ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کردہ 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کی شدید مخالفت کی ہے، جس سے اس کے مذموم عزائم مزید عیاں ہو گئے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو مالی امداد سے محروم کر کے ترقیاتی عمل کو روک دیا جائے تاکہ ملک کو اندرونی طور پر عدم استحکام کا شکار کیا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، یہ تمام اقدامات سیاسی دشمنی اور پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی خواہش کا مظہر ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ پاکستان مسلسل شفافیت، مالی نظم و ضبط اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔پاکستانی حکام نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور خطے میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت اقدامات کا ادراک کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کا شیشہ کیفے کیخلاف کریک ڈاون ، 7کیفے سیل اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کا شیشہ کیفے کیخلاف کریک ڈاون ، 7کیفے سیل آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس26مئی 2025 عارضی بجلی بندش کا شیڈول فوزیہ ناز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چائنا میں خریدیں،2025 گریٹر بے ایریا کھپت سیزن کی میڈیا مہم کا آغاز کر دیا گیا چین کے وزیر اعظم اور انڈونیشیا کے صدر کی چائنا- انڈونیشیا بزنس عشایئے میں شرکت چینی صدر کے خصوصی ایلچی ہوائی جن پھنگ کی ایکواڈور کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی عالمی مقبولیت اور 2 دہائیوں پر محیط کامیاب فنی سفر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مداحوں کے لیے 31 جولائی کو ریلیز ہونے والا نیا البم ’صبح آئے نا‘ تک پیشگی رسائی کی خصوصی سہولت بھی متعارف کرا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 18 سال بعد عاطف اسلم کا نیا میوزک البم ’صبح آئے نا‘ ریلیز کرنے کا اعلان
اسپاٹیفائی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق عاطف اسلم کے گیت اب تک تقریباً 8 ارب مرتبہ سنے جا چکے ہیں جبکہ اس وقت ان کے 3 کروڑ سے زائد ماہانہ سامعین موجود ہیں۔ ان کی موسیقی دنیا کے 184 ممالک میں سنی جا رہی ہے جو ان کی غیرمعمولی عالمی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2 دہائیوں سے عاطف اسلم کی آواز محبت، جدائی، خوشی، یادوں، عقیدت اور گھر کی چاہت جیسے بے شمار جذبات سے جڑی ہوئی ہے۔ ان کے گیت شادیوں، طویل سفر، خاموش راتوں اور زندگی کے یادگار لمحات کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔
اسپاٹیفائی کے مطابق عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے ان چند فنکاروں میں شامل ہیں جن کی مقبولیت وقت گزرنے کے ساتھ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھی ہے۔ اگرچہ ان کی موسیقی کی جڑیں پاکستان میں ہیں تاہم ان کی آواز کی بازگشت پوری دنیا میں سنائی دیتی ہے۔
پاپ، فلمی موسیقی اور روحانی کلام سمیت مختلف انداز میں پیش کیے گئے ان کے گیت آج بھی مداحوں میں یکساں مقبول ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ عاطف اسلم کے مقبول البمز ’دوری‘ اور ’میری کہانی‘ ریلیز کے کئی برس بعد بھی مداحوں کی پسندیدہ موسیقی میں شامل ہیں۔
96 فیصد اسٹریمز پاکستان سے باہراسپاٹیفائی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمز پاکستان سے باہر ہوئیں جن میں جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ، ایشیا پیسیفک اور دیگر خطوں کے سامعین نمایاں رہے۔
مزید پڑھیے: کیفے میں نماز ادا کرتے عاطف اسلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اسپاٹیفائی کے مطابق دنیا بھر میں صارفین نے عاطف اسلم کے گیتوں کو 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد پلے لسٹس میں شامل کیا ہے، جہاں ان کے نغمے شادیوں، محبت، جدائی، رات گئے ڈرائیوز، پرانی یادوں اور جذباتی لمحات کی موسیقی کا حصہ بنتے ہیں۔
جین زی بھی عاطف اسلم کی دیوانیبیان کے مطابق عاطف اسلم کی موسیقی صرف پرانے مداحوں تک محدود نہیں بلکہ نوجوان نسل، خصوصاً جین زی میں بھی غیرمعمولی مقبول ہے۔ اسپاٹیفائی پر ان کی 85 فیصد اسٹریمز اسی نوجوان طبقے کی جانب سے آتی ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے سامعین نے یا تو پہلی مرتبہ عاطف اسلم کی موسیقی دریافت کی یا دوبارہ ان کے گیت سننا شروع کیے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ان کی موسیقی نئی نسل میں بھی مسلسل مقبول ہو رہی ہے۔
اسپاٹیفائی کا خراج تحسیناسپاٹیفائی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی آرٹسٹ اینڈ لیبل پارٹنرشپس منیجر رطابہ یعقوب نے کہا کہ عاطف اسلم جیسے فنکار بہت کم ہوتے ہیں جو کسی ملک کی اجتماعی یادداشت کا حصہ بن جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم کی موسیقی نے لوگوں کی زندگی کے ہر دور میں ان کا ساتھ دیا ہے جبکہ اسپاٹیفائی پر یہ واضح نظر آ رہا ہے کہ ان کے مداحوں کا یہ جذباتی رشتہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ ان کے بقول یہ عاطف اسلم کی لازوال موسیقی اور مداحوں سے گہرے تعلق کا واضح ثبوت ہے۔
عاطف اسلم کیا کہتے ہیں؟اپنی نئی البم کے حوالے سے عاطف اسلم نے کہا کہ یہ البم میری زندگی کے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنی حقیقی ذات سے ملنے کے سفر کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے مداح انتظار کریں، میں اسے آپ سب کے سامنے پیش کرنے کے لیے نہایت پرجوش ہوں۔
31 جولائی کو نئی البم ریلیز ہوگی
عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نا‘ 31 جولائی کو ریلیز ہوگا جبکہ مداح اسپاٹیفائی کے کاؤنٹ ڈاؤن پیج پر اسے ریلیز سے پہلے ہی پری سیو کر سکتے ہیں۔
البم میں گیت صبح آئے نا، سفر میں ہوں، عشق، لیٹس ہیو سَم فن، سن سجنا، ہوں عشق میں، چار یار اور سچے وعدے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی عاطف اسلم اور شفقت امانت کی کھل کر تعریف
اسپاٹیفائی کے مطابق تیزی سے بدلتے موسیقی کے رجحانات کے باوجود عاطف اسلم ان چند فنکاروں میں شامل ہیں جن کا اپنے سامعین سے تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے اور جن کے گیت ہر نئی نسل اپنی یادوں کا حصہ بناتی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عاطف اسلم عاطف اسلم کا گانا صبح آئے نا عاطف اسلم کا نیا البم گلوکار عاطف اسلم