نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے۔

اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے 181 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے اب تک 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بھیجے ہیں۔ پاکستان، بھارت و پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے مبصر امن مشن کا میزبان ملک ہے۔

مسئلہ کشمیر اور غزہ دیرینہ تنازعات ہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور غزہ دیرینہ تنازعات ہیں، جن سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادیں ہیں۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، عالمی امن کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشن کا کردار ناگزیر ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور کوریا نے مشترکہ طور پر اسلام آباد میں امن مشن سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا، امن مشن کو جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان مستقبل میں بھی عالمی امن کےلیے اقوام متحدہ کے امن مشن کا بھرپور ساتھ دیتا رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے امن مشن اسحاق ڈار نے کہ پاکستان نے کہا

پڑھیں:

: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت

سٹی 42: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر کرغز قیادت اور وزیر خارجہ ژین بیک کلوبائیف کا شکریہ ادا کیا۔ایس سی او کے 25 سال مکمل ہونے پر اسحاق ڈار کی رکن ممالک کو مبارکباد، تنظیم کے کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان شنگھائی اسپرٹ، علاقائی تعاون، رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد مذاکرات اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو پاکستان کی امن و سفارتکاری کی کوششوں کی مثال قرار دیا،ایس سی او وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، اسحاق ڈار نے کہا  پاکستان ستمبر 2026 میں ایس سی او سربراہان کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالنے کے لیے تیار ہے ۔

اسحاق ڈار نے 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تمام رکن ممالک کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔

رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا

متعلقہ مضامین

  • کشمیر عالمی تنازع ہے،داخلی معاملہ نہیں، سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب
  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
  • : نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار