بھارتی خواتین نے مودی کی سندور سیاست پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں مودی سندور بھیجیں گے، وہاں سے ان کا منہ چپل سے لال کردیا جائے گا۔

ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سندور سیاست کو ہندو خواتین نے مذہبی جذبات پرسیاست کرنے کی مذموم کوشش قرار دے دیا ہے۔

مودی سرکار کی ہندو خواتین کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش عوام نے مسترد کردی ہے۔ بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد عوامی غصے سے بچنے کے لیے مودی نے آپریشن سندور کا ڈراما رچایا ہے اور مودی سرکار نے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے کے بجائے گھر گھر سندور بھیجنے کا سیاسی کھیل شروع کیا ہے۔

مودی کا بھیجا ہوا سندور بھارتی خواتین نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  ’’سندور بِکتا نہیں اور نہ ہی بانٹا جاتا ہے‘‘۔ عوام نے سوال کیا ہے کہ آپریشن سندور کے بعد ہر طرف مودی کی مسکراتی تصویر ہے، فوج کی تصویر کیوں نہیں، کیا مودی مرنے والوں پر مسکرارہا ہے؟۔

بھارتی خاتون نے کہا کہ جن کے گھر تم سندور بھیجو گے وہ چپل سے منہ لال کردیں گی۔ مودی کو ان 28 بیواؤں کے گھر جاکر ان کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے تھا، لیکن یہ تو انہی کو سندور بھیجنے لگے۔ کرنل صوفیہ جن کے پورے خاندان پر مودی کو پھول برسانے چاہییں، انہیں زبردستی بلایا جارہا ہے کہ مودی کے روڈ شو پر پھول برساؤ۔

بھارتی خاتون نے کہا کہ مودی سرکار نے ہلاکتوں پر ہمدردی کے بجائے سیاسی سرکس لگا دیا ہے۔ سندور کسی مرد کی ملکیت کا نشان ہے، مذاق نہیں۔ مودی نے ہمارے رشتوں، رسموں اور دھرم کا مذاق بنا دیا ہے۔ مودی کو شرم آنی چاہیے، وہ بیواؤں کو سندور دینے کی بات کر رہا ہے۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے ثابت کردیا ہے کہ اسے نہ مذہب کی سمجھ ہے، نہ رواج کی، نہ ہی انسانی احساسات کی، بلکہ اسے اپنی سیاست اور سیاسی مفادات سے غرض ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔ 

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو ہونے کا اندیشہ
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو  ہونے کا اندیشہ
  • جمال رئیسانی کا بی وائی سی اور کالعدم بی ایل اے کے مبینہ روابط کا دعویٰ، خواتین کے استعمال کو بلوچ روایات کے خلاف قرار دے دیا
  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری