بنوں پولیس نے دہشت گردوں کا تھانہ میریان پر حملہ ناکام بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ بنوں میں دس سے پندرہ مسلح دہشت گردوں نے رات گئے تھانے پر حملہ کیا، حملہ آوروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بنوں کے میریان تھانہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ بنوں میں دس سے پندرہ مسلح دہشت گردوں نے رات گئے تھانے پر حملہ کیا، حملہ آوروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ آر پی او بنوں نے کہا کہ رات گئے اس حملے کو چوکس پولیس نے ناکام بنایا، پولیس کی بھر پور جوابی کارروائی پرحملہ آور فرار ہو گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر خیبر پختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے حملہ ناکام بنایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس نے گردوں کا کہا کہ
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔
کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔
بلوچستان آپریشن العزم: مستونگ میں بڑی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاکسیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔