جسٹس سید منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ہے جہاں جسٹس عائشہ اے ملک نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی۔

تقریب میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز اور سینئر وکلاء بھی شریک ہوئے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

آپریشن بلیو سٹار کو41برس مکمل، گولڈن ٹیمپل خالصتان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا

امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) آپریشن بلیو اسٹار کو 41 برس مکمل ہونے کے موقع پر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل خالصتان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آپریشن بلیو سٹار کے دوران مارے گئے جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کی برسی کے موقع پر ایس اے ڈی کے رہنما سمرن جیت سنگھ مان گولڈن ٹیمپل پہنچے تو لوگوں نے خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

آپریشن بلیو سٹار1984میں یکم سے 10جون تک 10 روزتک جاری رہا اس دوران بھارتی فوجیوں نے ہزاروں سکھوں کو گولیاںکا نشانہ بنایا۔آپریشن بلیو سٹار کو 41 برس مکمل ہونے کے موقع پر جمعہ کو امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں بڑی تعداد میں سکھ جمع ہو ئے ۔اس موقع پر اکال تخت کے سابق جتھیدار جسبیر سنگھ روڈے نے کہا کہ آج تک بھارتی حکومت سکھوں کے مقدس مقام پر حملے کا جواب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سکھ اپنے حقوق کامطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے خلاف حملے کا اعلان نہیں کیا تھا، پھر ان پر کیوں حملہ کیا گیا ۔ان کے خطاب کے دوران شرکاء نے خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے۔6جون 1984کوبھارتی فوج نے اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے حکم پر پنجاب میں جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کی قیادت میں سکھ عسکریت پسندی پر قابو پانے کے لیے گولڈن ٹیمپل پر دھاوا بول کر ہزاروں سکھوں کو نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پربھارت مخالف بیان کی تردید کردی
  • آفریدی نے بھارت سے منسوب سوشل میڈیا پوسٹ کو 'جھوٹا' قرار دیدیا
  • گورنر پختونخوا کی صوبائی حکومت پر کڑی تنقید، کرپشن اور بے امنی پر سوالات اٹھا دیے
  • جسٹس منصور علی شاہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا
  • جسٹس منصور علی نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس روزی خان بڑیچ کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان حلف برداری
  • آپریشن بلیو سٹار کو41برس مکمل، گولڈن ٹیمپل خالصتان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا
  • چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی ریٹائرڈ ہوگئے