چین میں عوامی فلاح و بہبود کو  مزید بہتر بنانے سے متعلق پالیسی کا تعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی ، جس میں نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن ، وزارت تعلیم ، وزارت شہری امور ، وزارت خزانہ ، انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزارت ، اور نیشنل ہیلتھ کمیشن کے متعلقہ ذمہ داران  نے لوگوں کے ذریعہ معاش کی مزید ضمانت اور بہتری کے لئے متعلقہ پالیسیاں متعارف کروائیں۔ 

اس تعارف میں بتایا گیا کہ  چین نے “لوگوں کے ذریعہ معاش کی مزید ضمانت اور بہتری اور لوگوں کی فوری مشکلات اور توقعات کے حل ” کے بارے میں رائے جاری کی ہے، جس میں لوگوں کے ذریعہ معاش کے کام کو زیادہ “منصفانہ ، متوازن ، جامع اور قابل رسائی” بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ یہ پالیسی  سماجی ضمانت کو مزید منصفانہ بنانے ، سماجی ضمانت کی کوریج کو فروغ دینے اور عام ملازمین، کسانوں اور روزگار کی نئی صنعتوں سے وابستہ ملازمین کے لئے سماجی بیمہ کے نظام کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کرتی ہے۔

پالیسی میں تقریباً پانچ سال کے اندر  لازمی تعلیم کے اسکولوں کی معیاری تعمیر کو مکمل کرنے ، ایک ہزار  سے زائد اعلی معیار کے  ہائی اسکولوں کی تعمیر اور توسیع،جامعات کے اندراج میں اضافہ کرنے اوربچوں کے لئے بہتر تعلیمی وسائل پیدا کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی.

علاوہ ازیں،  طبی وسائل کو نچلی سطح کے طبی اداروں تک تقسیم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی: ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے میں اہم انکشاف سامنے آگیا سرمایہ کاروں کی بجٹ سے امیدیں، انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 22 ہزار 600 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا حکومت کی بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز چین اور جنوبی کوریا کی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو  مزید بلندی تک لے جانا چاہئے، چینی صدر برطانویوں نے Labubu کے لیے ہاتھا پائی کی جبکہ چینی IPs دنیا پر چھا رہے ہیں گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو چین کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے، چینی وزیر خارجہ نیلا سیارہ سمندر کے ذریعے مختلف جزیروں میں تقسیم نہیں ہے، چینی نائب صدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل

فوٹو بشکریہ فیس بک

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ٹینک کا کام مکمل کر لیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے سندھ سیکریٹریٹ اور برنس گارڈن کے اطراف میں ٹینک بنائے گئے ہیں۔


اُنہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ٹینکوں میں 2 لاکھ 35 ہزار گیلن بارش کا پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔

میئر کراچی نے یہ بھی بتایا کہ ان ٹینکوں میں برنس گارڈن، آرٹس کونسل، سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف میں پانی کھڑا ہونے کی شکایات دور ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • طورخم بارڈر: ڈرائیورز اور کلینرز کو سرحد عبور کرنے کیلئے پاسپورٹ اور ویزہ لازمی قرار
  • ہیلتھ کارڈ تک عوامی رسائی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے؛ وزیراعظم آزادکشمیر
  • تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات،دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • اُمت کی اصل شناخت ایثار اور صلہ رحمی ہے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
  • وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل
  • عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے سے متعلق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا فیصلہ جاری
  • اقوام متحدہ اور او آئی سی میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے، پاکستان کی تجویز
  • 2 ماہ میں فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان، حکومت کا بجلی خریداری کا سلسلہ ختم ہو جائے گا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے