اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملے پر مذمتی بیان جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے،ایران پر اسرائیل کا حملہ ناقابل قبول اوربلاجواز ہے،اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کے اصولوں کے منافی ہیں،اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے،پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتا ہے۔

کراچی: ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار

ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے خطے کے امن اور استحکام کو خطرے میں ڈال دیا، پاکستان اسرائیلی اشتعال انگیزی کی سختی سے مذمت کرتا ہے،پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے کردار ادا کرے، اسرائیل کو خطے میں جارحانہ اقدامات کرنے پر ذمہ دار ٹھہرانا جانا چاہئے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: دفتر خارجہ

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم