بھارتی دباؤ ناکام: پاکستان گرے لسٹ میں دوبارہ شمولیت سے بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(اایف اے ٹی ایف) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان مخالف بھارتی سازشیں ناکام ہو گئیں، جب کہ چین، ترکیہ اور جاپان سمیت کئی اہم ممالک نے پاکستان کی کھل کر حمایت کی۔
اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوششیں ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گئیں، جبکہ چین، ترکیہ اور جاپان نے پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے بھارت کے منفی عزائم کو سختی سے مسترد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران بھارتی وفد نے پاکستان کے خلاف شدید پروپیگنڈا کرتے ہوئے اسے دوبارہ گرے لسٹ میں ڈالنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک نے بھارتی مطالبے کو تسلیم کرنے کے بجائے پاکستان کو محض رپورٹنگ کی فہرست میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں چین نے پاکستان کے حق میں دوٹوک اور واضح مؤقف اپنایا، جبکہ ترکیہ اور جاپان نے بھی پاکستان کے مؤقف کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے بھارت کی مخالفت کی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی سازشوں کے پیچھے اس کی خفیہ ایجنسی “را” کا کردار بھی نمایاں تھا، جس نے پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیے کو پھیلانے کے لیے نئی دہلی میں ’ڈس انفولیب‘ کے نام سے جعلی ادارہ قائم کر رکھا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت نے اسرائیلی معاونت سے ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی، تاہم عالمی برادری نے اس منفی مہم کو مسترد کر دیا اور پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کو تسلیم کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ “آپریشن بنیان مرصوص” کے بعد پاکستان کی سفارتی پوزیشن میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور ہندوتوا و صہیونی لابی کی مشترکہ کوششیں بھی پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف
پڑھیں:
میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف پاکستانی اپیل ناکام, بھارتی ویب سائٹ کا دعوی
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ آئی سی سی نے رات گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کر دیا۔ کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے رکن نے پائی کرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے کا کہاتھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا خط لکھا تھا کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی نے پاکستان کی اس بات کو مسترد کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے کہنے پر ایسا کیا۔