مومن ثاقب کانز لائنز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ معروف کانٹنٹ کریئیٹر، اداکار اور کاروباری شخصیت مومن ثاقب کانزلائنز 2025 میں ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹرزکی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کریں گے۔ وہ ٹک ٹاک کے عالمی کانٹنٹ کریئیٹرزکے وفد کا حصہ بنیں گے اور اس طرح دنیا کے سب سے بڑے تخلیقی میلے میں کسی پاکستانی ٹک ٹاکر کی یہ پہلی شرکت ہوگی۔
ہر سال فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ تخلیقی صلاحیت، جدت اور مؤثر ابلاغ کے اعتراف کے لیے دنیا کا سب سے معتبر بین الاقوامی میلہ ہے۔
یہ ایونٹ دنیا بھر سے بااثر برانڈز، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں، کری ایٹرزاور میڈیا لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے تاکہ تخلیقی صنعتوں میں نئے رجحانات اور کامیاب حکمتِ عملی کا تبادلہ کیا جا سکے۔
ٹک ٹاک کری ایٹرز کے باضابطہ وفد کا حصہ بننے کی باعث، مومن ثاقب کو خصوصی پروگراموں، وی آئی پی نیٹ ورکنگ ایونٹس، برانڈ انگیجمنٹس اور ٹک ٹاک کی میزبانی میں ہونے والے پینل مباحثوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔ اس پورے ہفتے میں وہ نہ صرف ٹک ٹاک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے بلکہ عالمی سطح کے انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز سے بھی تبادلہ خیال کر سکیں گے۔
یہ سنگِ میل اس بات کا مظہر ہے کہ ٹک ٹاک مقامی کری ایٹرز کو بااختیار بنانے اور اُن کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔یہ اقدام نہ صرف پاکستانی آوازوں کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں کرنے کے لیے ٹک ٹاک کی مسلسل کوششوں کو نمایاں کرتا ہے بلکہ مقامی کری ایٹرزکے لیے بھی برانڈز کے ساتھ ممکنہ شراکتوں کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
ٹک ٹاک کی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کے حوالے سے مومن ثاقب نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ”لاہور میں لمحات کو قید کرنے سے لے کر کانزکے ریڈ کارپٹ پر کہانیاں سنانے تک - میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں پاکستان اور اس کی کری ایٹرزکمیونٹی کےتنوع اور تخلیقی توانائی کی نمائندگی کر رہا ہوں! خواہ وہ فنکار ہوں، کہانی سنانے والے یا معلمین - ٹک ٹاک ہر قسم کے تخلیقی اظہار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اور ہر کری ایٹر کو دنیا کے سامنے اپنے خیالات اور صلاحیتوں کو پیش کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ اور میرا یہاں ہونا —اُن سب کے لیے ہے!“
ٹک ٹاک کے ساؤتھ ایشیا میں کانٹنٹ آپریشنز لیڈ، عُمَیْس نوید نے کہا: ”ہمیں بے حد خوشی ہے کہ مومن ٹک ٹاک کی متحرک پاکستانی کمیونٹی کی عالمی سطح پر نمائندگی کر رہے ہیں۔ ہمارا مشن ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والی آوازوں کو سراہنا اور اجاگر کرنا ہے، اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے ٹک ٹاک تخلیق کار عالمی سطح پر مکالمے کو تشکیل دے رہے ہیں۔“
مومن ثاقب کا سفر، جو ایک سنسنی وائرل ویڈیو سے عالمی ثقافتی سفیر تک پہنچا، اس بات کی ایک زبردست مثال ہے کہ کس طرح ڈیجیٹل پلیٹ فارمز گلوبل ساؤتھ کے افراد کی زندگیوں اور بیانیوں کو بدل رہے ہیں۔ اُن کی کانز لائنز میں شرکت نہ صرف دیگر پاکستانی کری ایٹرزکے لیے تحریک کا باعث بنے گی بلکہ یہ بھی اجاگر کرے گی کہ ٹک ٹاک کس طرح ٹیلنٹ اور مواقع کے بیچ پُل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی نمائندگی نمائندگی کر عالمی سطح ٹک ٹاک کی کرتا ہے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 جون 2026 کے لیے مختلف عالمی کرنسیوں کے پاکستانی روپے کے مقابلے میں تازہ ریٹس جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی سابقہ سطح کے قریب برقرار ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ، یورو اور خلیجی ممالک کی کرنسیاں بھی مستحکم رجحان دکھا رہی ہیں۔
امریکی ڈالر کی قیمت
اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کی انٹربینک شرح 278.46 روپے رہی۔ مالیاتی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت گزشتہ کئی ماہ سے 278 سے 280 روپے کے درمیان گردش کر رہی ہے، جس سے زرمبادلہ مارکیٹ میں استحکام کا تاثر مل رہا ہے۔
سعودی ریال اور اماراتی درہم
سعودی ریال 74.19 روپے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 75.82 روپے پر برقرار رہا۔ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے باعث ان کرنسیوں کی اہمیت پاکستانی معیشت کے لیے بہت زیادہ ہے۔
یورو اور برطانوی پاؤنڈ
یورو کی قیمت 324.40 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 375.18 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ یورپ اور برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ اور وہاں مقیم پاکستانی خاندانوں کے لیے ان کرنسیوں کی قیمتیں خصوصی اہمیت رکھتی ہیں۔
دیگر اہم کرنسیاں
کینیڈین ڈالر 201.19 روپے، آسٹریلوی ڈالر 200.03 روپے، قطری ریال 76.39 روپے، بحرینی دینار 738.61 روپے اور کویتی دینار 907.63 روپے کی سطح پر رہا، جو بدستور پاکستانی روپے کے مقابلے میں سب سے مہنگی کرنسیوں میں شامل ہے۔
آج کے نمایاں کرنسی ریٹس
امریکی ڈالر: 278.46 روپے
سعودی ریال: 74.19 روپے
اماراتی درہم: 75.82 روپے
قطری ریال: 76.39 روپے
یورو: 324.40 روپے
برطانوی پاؤنڈ: 375.18 روپے
کینیڈین ڈالر: 201.19 روپے
آسٹریلوی ڈالر: 200.03 روپے
کویتی دینار: 907.63 روپے
بحرینی دینار: 738.61 روپے
عمانی ریال: 723.26 روپے
ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں روپے کی قدر کا انحصار ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر، درآمدی ادائیگیوں اور عالمی مالیاتی رجحانات پر ہوگا۔