— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو کرپشن کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی نسلوں کو تباہ کرے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ چھوٹے ضلع میں اربوں روپے کی کرپشن پکڑنے پر نیب کے پی کو شاباش دیتا ہوں، نیب اسلام آباد کو بھی ایسا کام کرنا چاہیے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ناکردہ گناہوں کی وجہ سے جیل میں ڈالا گیا، کرپشن کے خلاف لڑنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے ورکرز جعلی کیسز بھگت رہے ہیں، ہمیں عدالتوں سے انصاف ملنے کی امید ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم سواتی

پڑھیں:

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251106-03-1
اِن پیچھے چھوڑے جانے والے بدوی عربوں سے کہنا کہ ’’عنقریب تمہیں ایسے لوگوں سے لڑنے کے لیے بلایا جائے گا جو بڑے زور آور ہیں تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیع ہو جائیں گے اْس وقت اگر تم نے حکم جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا، اور اگر تم پھر اْسی طرح منہ موڑ گئے جس طرح پہلے موڑ چکے ہو تو اللہ تم کو دردناک سزا دے گا۔اگر اندھا اور لنگڑا اور مریض جہاد کے لیے نہ آئے تو کوئی حرج نہیں جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اسے اْن جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی، اور جو منہ پھیرے گا اسے وہ دردناک عذاب دے گا‘‘۔(سورۃ الفتح:16تا17)

سیدہ عائشہؓ سے روایت ہے کہ اگر تم سے کوئی یہ کہتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ربّ کو دیکھا تو وہ غلط کہتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بارے میں خود کہتا ہے کہ نظریں اس کو دیکھ نہیں سکتیں اور جو کوئی کہتا ہے کہ نبی کریمؐ غیب جانتے تھے تو غلط کہتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ خود کہتا ہے کہ غیب کا علم اللہ کے سوا اور کسی کو نہیں۔ (بخاری) ٭ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: ’’ساری امت جنت میں جائے گی سوائے ان کے جنہوں نے انکار کیا‘‘۔ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! انکار کون کرے گا؟ فرمایا: ’’جو میری اطاعت کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا اور جو میری نافرمانی کرے گا اس نے انکار کیا‘‘۔ (بخاری)

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • پاکستان منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑاہے: سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
  • اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری
  • سینیٹر اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کے 2 کیسز سے بری
  • پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری
  • پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کیسز سے بری
  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ
  • پشاور ہائیکورٹ :اعظم سواتی کو 10دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم