سپریم کورٹ نے ٹیکس دہندگان کی گرفتاری اور ایف آئی آرز کو غیر قانونی قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
سپریم کورٹ نے ٹیکس دہندگان کی گرفتاری اور ایف آئی آرز کو غیر قانونی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹیکس دہندگان کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج اور گرفتاریوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹیکس واجب الادا ہونے کا تعین اور اپیل کا حق دینا آئینی تقاضا ہے۔
جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو ایس آراو کے تحت فوجداری کارروائی کا اختیار دینا آئین اور قانون کے منافی ہے۔ بغیر سنے ٹیکس دہندگان کو گرفتار کرنا آئین کے آرٹیکل 4 اور 10-A کی صریح خلاف ورزی ہے۔
سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ٹیکس تنازعات کے ابتدائی مرحلے میں فوجداری کارروائی انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے اور ایف بی آر کی جانب سے براہ راست مقدمات درج کرنا اختیارات سے تجاوز ہے۔ قانون کے مطابق پہلے ٹیکس کی واجب الادا رقم کا تعین اور بعد ازاں قانونی طریقہ اختیار کرنا ناگزیر ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک قانونی طریقہ کار کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کا تعین نہ ہو کسی بھی شہری کو صفائی کا حق دیے بغیر مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا۔یہ فیصلہ ملک میں ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس دہندگان کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزارت خارجہ میں بڑی تبدیلیاں، متعدد ممالک میں پاکستانی سفیروں کے تبادلے، تفصیلات سب نیوز پر وزارت خارجہ میں بڑی تبدیلیاں، متعدد ممالک میں پاکستانی سفیروں کے تبادلے، تفصیلات سب نیوز پر بلوچستان اسمبلی نے 8کھرب 96 ارب روپے سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا ملک بھر میں مختلف مقامات پر طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری پاکستان کا 9ہمسایہ ممالک سے تجارتی خسارہ 11ارب 17کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا غزہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں امداد کے منتظر فلسطینیوں کا قتل عام جاری، مزید 41 شہید حکومت نے فاٹا، پاٹا پر 10فیصد سیلز ٹیکس عائد نہ کرنے کی اپوزیشن کی تجویز مسترد کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نے ٹیکس دہندگان سپریم کورٹ
پڑھیں:
ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں مبینہ طور پر جعلی بین الاقوامی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے صحت کی جعلی دستاویزات پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، اے بی این نیوز نے شہر میں کام کرنے والے مبینہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹ ورک پر افراد کو جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا شبہ ہے۔
رپورٹ نے سرکاری صحت کے ریکارڈ کے غلط استعمال اور صحت عامہ اور بین الاقوامی سفری تعمیل کے لیے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ الزامات کی تحقیقات کریں گے اور اگر دعوے درست ثابت ہوئے تو ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔