بھارتی رکن پارلیمنٹ نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
بھارتی رکن پارلیمنٹ نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز
بھارتی پارلیمان (لوک سبھا) کے رکن امریندر سنگھ راجہ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ کے جدید ترین رافیل طیارے کے گرنے کی تصدیق کردی ہے۔ امریندر سنگھ راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے علاقے بسیانہ ائیر فورس اسٹیشن کے قریب ایک لڑاکا طیارے کا ٹیل گرا تھا، جس پر واضح طور پر ”BS-001“ لکھا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیل کسی اور طیارے کا نہیں بلکہ رافیل جیٹ کا ہی تھا، جو کہ بھارت کا سب سے مہنگا اور جدید لڑاکا طیارہ سمجھا جاتا ہے۔
امریندر سنگھ راجہ نے مزید انکشاف کیا کہ اس حادثے میں ایک شخص جان بحق اور نو افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ائیر مارشل نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کی، تاہم عوامی سطح پر اس واقعے کو ایک ”غیر شناخت شدہ طیارے کے پرزے“ سے تعبیر کیا گیا۔
رکن پارلیمنٹ کے مطابق، بھارتی فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے حقیقت چھپاتے ہوئے اس واقعے کو ایک معمولی تکنیکی خرابی یا شناخت نہ ہونے والے طیارے کا حصہ قرار دیا، حالانکہ شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ایک تباہ شدہ رافیل جیٹ کا ٹکڑا تھا۔
امریندر سنگھ راجہ نے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارتی عوام سے حقائق چھپائے گئے، اور دشمن کے ساتھ حقیقی جھڑپوں میں ہونے والے نقصان کو پوشیدہ رکھا گیا۔‘
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحج 2026: اخراجات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع، کتنی رقم دینی ہوگی؟ حج 2026: اخراجات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع، کتنی رقم دینی ہوگی؟ پی اے سی نے شوگر ملز مالکان کے ناموں کی فہرست فوری طلب کر لی بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ”فتنہ الہندوستان“ کا گٹھ جوڑ بے نقاب، کئی دہشتگرد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل شاہی حکم پر جمیکن دھڑ جڑی جڑواں بچیاں سعودی عرب منتقل، سرجری کا فیصلہ معائنے کے بعد ہوگا عوام کیلئے اچھی خبر، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان عمران خان کی 9مئی مقدمات کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گرنے کی تصدیق
پڑھیں:
ملائیشیا میں تودے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور: ملائیشیا میں حالیہ طوفان کے باعث تودے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں حالیہ طوفان نے دیوہیکل تودوں کو بھی اپنی جگہ سے ہٹا دیا ہے، جو بالاآخر زمین کی جانب گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی ریاست صباح میں طوفان کے بعد قیامت خیز لینڈ سلائڈنگ میں تودوں کے باعث ہلاک شدگان میں7 بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طوفان اور بارشوں نے گزشتہ 30 سالہ تاریخ کی شدید ترین تباہی مچائی ہے۔
مذکورہ حوالے سے ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں تودے گرنے کے 30 واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں، جن سے متعدد سڑکیں بھی مختلف مقامات سے ٹوٹ گئی ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر ریاست صباح میں 1996ءمیں سیلاب سے 200 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں عماتیں سیلاب میں تباہ ہوگئی تھیں۔