اجیت دوول اور امیت شاہ بھارتی حکومت اور مودی کو لے ڈوبیں گے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت میں سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے ہمیں جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی، گواہی دے سکتا ہوں کہ فیلڈ مارشل نے جنگ میں بہترین قیادت کی، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، ہماری سکیورٹی فورسز اُن کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اجیت دوول اور امیت شاہ بھارتی حکومت اور مودی کو لے ڈوبیں گے۔ صوبائی دارالحکومت میں سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران انٹیلی جنس اداروں کا کردار بہت اہم تھا، ہمارے چند لوگ انٹیلی جنس اداروں کو برا بھلا کہنے سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تباہ 6 طیاروں کی ویڈیو ہمارے پاس موجود ہے، ہم نے ریڈار میں طیارے گرتے دیکھ لیے تھے، لیکن فیصلہ کیا تھا ثبوت ملنے تک ہم اعلان نہیں کریں، پاک بھارت جنگ کے بہت سے واقعات کا عینی شاہد ہوں، مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی تمام منصوبہ بندی ہمیں وقت سے پہلے پتہ تھی، بھارت نے ہماری ایک ایئر بیس پر 7 میزائل فائر کئے، ایک بھی اندر نہیں گرا، ہماری جس ایئر بیس میں قیمتی اثاثے موجود نہیں وہاں ایک بھی میزائل نہیں گرا، ہم نے بھارت سے جنگ کے دوران شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ نور خان ایئر بیس پر حملے میں بھی ہمارا کوئی نقصان نہیں ہوا، صرف ایک ایئر بیس پر حملے میں ہمارے جوان شہید ہوئے جب کہ بھارت کے خلاف ہماری فورسز نے تمام اہداف حاصل کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے ہمیں جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی، گواہی دے سکتا ہوں فیلڈ مارشل نے جنگ میں بہترین قیادت کی، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، ہماری سکیورٹی فورسز کے اُن کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اجیت دوول اور امیت شاہ بھارتی حکومت چلارہے ہیں، دونوں حکومت کے ساتھ مودی کو بھی لے ڈوبیں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ کشیدگی کے دوران دوست ملکوں نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی، پاک فضایئہ نے جنگی طیارے گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف سول و عسکری قیادت نے حکمت اور دانشمندی سے فیصلے کیے، فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی کی بدولت معرکہ حق میں عظیم فتح ملی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل محسن نقوی کہ بھارت ایئر بیس کے خلاف نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔