ہربھجن کی سری سانتھ کو تھپڑ مارنے کی اَن دیکھی ویڈیو 17 سال بعد وائرل
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
ہربھجن سنگھ کی آئی پی ایل میچ کے بعد سری سانتھ کو تھپڑ مارنے کی ان دیکھی ویڈیو 17 سال بعد وائرل ہوگئی۔
2008 میں ہربھجن سنگھ اور سری سانتھ کے جھگڑے کی ان دیکھی ویڈیو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور سابق چیئرمین للت مودی نے جاری کی۔
بیونڈ 23 کرکٹ پوڈ کاسٹ پر سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک سے گفتگو کرتے ہوئے للت مودی نے اس غیر ترمیم شدہ کلپ کو شیئر کیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ میچ ختم ہونے کے بعد جب سب کھلاڑی آپس میں ہاتھ ملارہے تھے اس دوران ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مارا۔
للت مودی نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں نے دونوں کو بلایا اور ہربھجن سنگھ پر آٹھ میچز کی پابندی عائد کی۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ 17 سال قبل ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب (موجودہ پنجاب کنگز) کے درمیان میچ کے بعد پیش آیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: بچوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت میں متاثرہ بچیوں کے تھپڑ پڑ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم شبیر تنولی کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ پولیس نے ملزم کو سات مقدمات میں نامزد کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔
سماعت کے دوران ایک ڈرامائی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب متاثرہ بچیوں نے احاطہ عدالت میں ملزم کو تھپڑ مارے، جس کے باعث ماحول کشیدہ ہوگیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم کو اہلِ علاقہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ وہ 2016 سے بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا اور ان کی ویڈیوز بھی تیار کرتا رہا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمات درج ہیں۔
دوسری جانب صحافیوں نے جب عدالت کے باہر ملزم سے سوال کیا کہ وہ ان ویڈیوز کا کیا کرتا تھا تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ بعد میں انہیں خود ہی دیکھتا تھا۔ اس اعتراف کے بعد متاثرہ بچوں کے والدین اور اہل علاقہ نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔