چین ۔بھارت تعلقات میں نئی پیش رفت ہوئی ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ اور 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے شہر تھیان جن میں موجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوئی۔
اتوار کے روز اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال کازان میں دونوں رہنماوں کے درمیان کامیاب ملاقات کے بعد سے چین۔بھارت تعلقات میں نئی پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اچھے ہمسایوں، دوستوں اور شراکت داروں کے طور پر ایک دوسرے کو کامیاب بنانے کے لئے کام کرنا چین اور بھارت دونوں کے لئے درست انتخاب ہونا چاہئے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو چین بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھنا اور سنبھالنا چاہئے۔ حریف کے بجائے شراکت دار اور خطرے کے بجائے باہمی ترقی کے مواقع کی عمومی سمت پر قائم رہتے ہوئے ، چین اور بھارت کے تعلقات مستحکم اور دور رس ہوسکتے ہیں۔فریقین کو سرحدی علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے اور سرحدی مسئلے کو مجموعی طور پر چین۔بھارت تعلقات کی وضاحت کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔
مودی نے کہا کہ بھارت اور چین حریف کے بجائے شراکت دار ہیں، اتفاق رائے اختلافات سے کہیں زیادہ ہے اور بھارت دوطرفہ تعلقات کو طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھنے اور فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ بھارت، چین کے ساتھ سرحدی مسئلے کا منصفانہ، معقول اور باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔بھارت اور چین کے تعلقات تیسرے فریق سے متاثر نہیں ہوں گے اور دونوں فریق بین الاقوامی امور میں کثیر الجہتی کی قوت کو مضبوط کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے ۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اب وقت آگیا، دونوں ممالک کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدے تک پہنچ جائیں، ٹرمپ کا ایران کو پیغام
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدے تک پہنچ جائیں۔
اپنے تازہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے جس طرزِ عمل پر عمل پیرا ہے، اسے مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سفارتی حل اور معاہدہ ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تعطل سے متعلق خبروں کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اطلاعات کے برعکس دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور بات چیت مسلسل جاری ہے اور مذاکرات کا عمل رکا نہیں ہے۔
امریکی صدر کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی گفتگو مختلف معاملات پر جاری ہے، تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مذاکرات کا حتمی نتیجہ کیا نکلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کوئی بھی یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ یہ مذاکرات کس سمت جائیں گے یا ان کا اختتام کس نوعیت کے معاہدے پر ہوگا، لیکن دونوں فریقوں کے درمیان رابطے برقرار ہیں۔
ٹرمپ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ ہفتوں میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے، جوہری پروگرام، علاقائی کشیدگی اور اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
عالمی مبصرین کی نظریں بھی دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی رابطوں پر مرکوز ہیں کیونکہ کسی بھی ممکنہ پیش رفت کے مشرق وسطیٰ اور عالمی سیاست پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔