سی پی ایل: شے ہوپ کے منفرد انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
کیریبئین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں گیانا ایمازون واریئرز کے بیٹر شے ہوپ انوکھے انداز میں وکٹ گنوا بیٹھے۔
شے ہوپ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے بولر ٹیرنس ہینڈس کی وائیڈ گیند پر ریورس شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں ہٹ وکٹ ہوگئے۔
Unbelievable scenes! ????
Hit wicket off a wide! ????#CPL25 #TKRvGAW #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport #Sky365 pic.
ان کے آؤٹ ہونے کے نرالے انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ شے ہوپ کی ٹیم گیانا ایمازون واریئرز کو اس میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شے ہوپ
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاکپولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔