اب بہت دیر ہو چکی ہے،بھارت کی محصولات صفر کرنے کی پیشکش پر ٹرمپ کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر کھل کر تنقید کی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ بھارت نے اب امریکا کے لیے اپنے محصولات صفر کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن ان کے مطابق “یہ بہت دیر سے کی گئی پیشکش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ فیصلہ کئی سال پہلے کر لینا چاہیے تھا۔ اب جب کہ حالات بدل چکے ہیں، تو اس پیشکش کا کوئی خاص فائدہ نہیں رہا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عام تاثر کے برعکس بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت یکساں نہیں رہی۔ بھارت امریکا کو بڑے پیمانے پر مصنوعات فروخت کرتا ہے، جبکہ امریکا کو بھارت میں اپنی اشیاء بیچنے میں سخت مشکلات کا سامنا رہا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ تعلق ہمیشہ سے یک طرفہ رہا ہے۔ بھارت نے امریکا پر دوسرے ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ محصولات عائد کر رکھے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری کمپنیاں بھارتی مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر پاتیں۔
ٹرمپ نے بھارت کے دفاعی اور توانائی کے شعبوں پر بھی تبصرہ کیا، اور کہاکہ بھارت آج بھی اپنا زیادہ تر تیل اور فوجی ساز و سامان روس سے خریدتا ہے۔ امریکا سے اس کی خریداری نہ ہونے کے برابر ہے۔
آخر میں انہوں نے بھارت کی حالیہ پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت چاہے جتنے بھی محصولات ختم کرنے کی بات کرے، وقت نکل چکا ہے۔ اگر یہ اقدام برسوں پہلے کیا جاتا، تو شاید صورتحال مختلف ہوتی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحی آبادی کے خلاف تشدد کے واقعات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو نہ روکی تو امریکا مالی امداد بند کر دے گا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ “امریکا اپنی طاقت کے زور پر نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ختم کر سکتا ہے۔ ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔”
صدر کی ہدایت کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بیان دیتے ہوئے کہا، “جی سر، ہم نائیجیریا میں کارروائی کے لیے مکمل تیاری کر رہے ہیں۔”
امریکی میڈیا کے مطابق، نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند ماہ سے فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں متعدد مسیحی برادریوں کے افراد مارے جا چکے ہیں۔