محبت کی انتہا: محبوبہ سے ناراضی پر نوجوان نے پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
محبت کی کہانیوں میں اکثر ڈرامہ ضرور ہوتا ہے لیکن ایک نوجوان نے غصے میں ایسا قدم اٹھایا کہ انٹرنیٹ پر لوگوں کو ہنسی بھی آئی اور حیرت بھی ہوئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انڈیا میں ایک شخص کو بجلی کے کھمبے پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے ہاتھ میں ایک بڑی کٹر موجود ہے۔ چند لمحوں بعد وہ تاریں کاٹتا ہے اور مبینہ طور پر اپنی محبوبہ کے گاؤں کو اندھیرے میں ڈبو دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: محبوبہ کے گھر والوں سے بچنے کی کوشش میں نوجوان بھارتی سرحد عبور کرگیا
رپورٹس کے مطابق نوجوان اس بات پر برہم تھا کہ اس کی محبوبہ کا فون مسلسل مصروف رہتا تھا۔ مسئلہ بات چیت سے حل کرنے کے بجائے اُس نے غصے میں بجلی کی تاریں ہی کاٹ ڈالیں۔
ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد جلد ہی مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر مختلف قسم کے تبصرے کیے۔ کسی نے اسے اس شخص کی بیوقوفی کہا تو کسی نے محبت کی انتہا۔
View this post on Instagram
A post shared by TV1 INDIA खबरों का नया अड्डा* (@tv1indialive)
انسٹاگرام پر ایک صارف نے طنزیہ کہا: ‘بھائی! یہ ٹیلی فون لائن نہیں ہے اور نہ ہی وہ لینڈ لائن استعمال کر رہی ہے۔ اسی لیے تعلیم ضروری ہے۔’
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: ‘صرف اس لڑکی کی وجہ سے پورا گاؤں اندھیرے میں ہے۔’
تیسرے صارف نے مذاق میں کہا: ‘میں تو انتظار کر رہا تھا کہ وہ غلط تار کاٹ کر خود ہی جھٹکا کھا لے گا۔’
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیٹ عشق محبت محبوبہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ
پڑھیں:
عمرشاہ کی انتقال سے پہلے اپنے بھائی احمد کے ہمراہ چاچو سے فرمائش کی آخری ویڈیو وائرل
ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عمر شاہ کی آخری وائرل ویڈیو احمد شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 7 دن پہلے شیئر کی گئی، اپنی زندگی کی اس آخری ویڈیو میں عمر کو اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ سکول یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو عمر اور احمد کے چچا کی جانب سے بنائی گئی جس میں دونوں بھائیوں کو سکول سے چھٹی کے بعد اپنے کزن کے ساتھ دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر شاہ نے اپنے چاچو سے سکول کیلئے نیا بیگ دلانے کی فرمائش کی، اسی دوران احمد کی طرف سے سپورٹس کیلئے گرین کلر کے یونیفارم کی فرمائش کی گئی، ننھے عمر کے انتقال کے بعد احمد شاہ کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جانے والی ان کی یہ آخری ویڈیو اب سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، جس پر صارفین کی جانب سے عمر شاہ کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
View this post on Instagram
خیال رہے کہ پاکستان کے مشہور ننھے سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عُمر شاہ انتقال کرچکے ہیں، احمد شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ خبر سامنے آئی، اس حوالے سے کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا کہ ’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا، عمر شاہ کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کریں‘۔ اہل خانہ نے بتایا کہ ’عمر شاہ کو فوڈ پوائزنگ ہوئی اور اس دوران پھیپھڑوں میں پانی بھرگیا جس کے نتیجے میں سانس کی نالی میں رکاوٹ کی وجہ سے گزشتہ رات عمر شاہ کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے‘، اس سے پہلے گزشتہ برس جولائی میں عمر کی آنکھوں میں موتیا کی وجہ سے ان کی سرجری بھی ہوئی تھی۔