شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت دارالحکومت میں اہم اجلاس منعقد ہوئے جن میں ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور اسپیشل برانچ کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈویژنل کمانڈرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور شہر بھر میں موثر نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اسپیشل برانچ معلومات اکٹھی کرنے کے نظام کو مزید بہتر بنائے اور تمام افسران خفیہ معلومات کے تبادلے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنائیں۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد: تھانہ کھنہ میں پولیس ناکہ پر فائرنگ، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
آئی جی نے اس بات پر زور دیا کہ انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی کو یکجا کرکے شہر کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط مزید مستحکم کیے جائیں۔ انہوں نے شہر میں گشت اور چیکنگ کے نظام کو بھی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔
ٹریفک کے انتظامات پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ دفتری اوقات میں ٹریفک کی روانی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں پولیس ٹریننگ کالج میں کیپسٹی بلڈنگ کورسز کے آغاز کے احکامات بھی دیے گئے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی ٹیم پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ، گرفتار ملزم زخمی
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور وفاقی دارالحکومت میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، رمشا کالونی تہرا قتل کیس ٹریس، 2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد پولیس نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے رمشا کالونی میں تہرے قتل کیس کا سراغ لگا لیا۔ مقتولین میں محمد اکرام، ان کا بیٹا عمانوائیل اور بیٹی زویہ شامل تھے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو جوس میں نشہ آور اشیاء اور گولیاں ملا کر پلایا، جس کے بعد قتل کرکے مقتولین کے موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت یشوا ولد بہادر اور یشوا ولد رمضان کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس ٹیم نے سیف سٹی کیمروں اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے قلیل وقت میں گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تہرا قتل