پاکستان چین سرمایہ کاری کانفرنس، اربوں ڈالرز کے کون سے 21 معاہدے ہوئے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے زراعت، الیکٹرک وہیکلز، شمسی توانائی، صحت، کیمیکل و پیٹرو کیمیکلز، آئرن و سٹیل سمیت مختلف شعبوں میں 4.2 ارب ڈالر مالیت کی 21 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، جو دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی کے لیے ’لانگ مارچ‘ ثابت ہوں گے۔
بیجنگ میں پاکستان چین بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور یقین دلایا کہ پاکستان میں چینی صنعتوں کو منتقلی سے سستی لیبر اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی بھائیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور سرمایہ کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: چینی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان میں تمام سہولیات دستیاب ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین تعلقات ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور فولاد و شہد سے مضبوط اور میٹھی ہیں، اور یہ دوستی دیانتداری، باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہے۔
انہوں نے سی پیک کے ذریعے پاکستان کی توانائی، زراعت، صنعت اور انفراسٹرکچر میں ترقی کو اجاگر کیا، اور بتایا کہ چین کی سرمایہ کاری سے توانائی بحران پر قابو پایا گیا، صنعتیں بحال ہوئیں، اور معیشت مستحکم ہوئی۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پاکستان سی پیک 2.
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صنعت کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی
انہوں نے چینی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ خصوصی اقتصادی زونز کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مشترکہ وینچرز کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشتوں پر عمل درآمد دونوں ممالک کے لیے اقتصادی ترقی کا لانگ مارچ ہوگا، جو پاکستان کو اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری، لاکھوں منافع بخش روزگار کے مواقع اور مضبوط معیشت والا ملک بنائے گا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ بی ٹو بی کانفرنس پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی اور اقتصادی اہداف کے حصول کے لیے حکومت دن رات یکجا محنت کرے گی۔
پاکستان اور چین کے درمیان 21 مفاہمت کی یادداشتوں کی فہرست01: زراعت: زرعی پیداوار، فارمنگ ٹیکنالوجی اور زرعی برآمدات میں تعاون
02: الیکٹرک وہیکلز: پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور ٹیکنالوجی منتقلی
03: شمسی توانائی: سولر پاور پلانٹس اور قابل تجدید توانائی منصوبے
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورہ بیجنگ، چینی کمپینیاں پاکستان میں کتنے ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گی؟
04: صحت: اسپتالوں اور میڈیکل سہولیات میں سرمایہ کاری
05: کیمیکل: کیمیکل صنعت میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی اشتراک
06: پیٹرو کیمیکلز: پیٹرولیم مصنوعات اور کیمیکل پروسیسنگ میں تعاون
07: آئرن اور سٹیل: اسٹیل پلانٹس، مینوفیکچرنگ اور خام مال کے شعبے
08: تانبے: کان کنی، پروسیسنگ اور برآمدات میں تعاون
09: ہائی ٹیک صنعتیں: آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، اور جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری
مزید پڑھیں: چین پاکستان تجارتی کانفرنس، نئی شراکت داری اور سرمایہ کاری کا آغاز
10: بی ٹو بی جوائنٹ وینچرز: مشترکہ کاروباری منصوبے اور صنعتی شراکت داری
11: صنعتی ترقی: پاکستان میں مینوفیکچرنگ یونٹس اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی
12: انفراسٹرکچر: سڑکیں، پل، اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبے
13: انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی): ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی منتقلی
14: مصنوعی ذہانت: (AI) اے آئی کے شعبے میں تعاون اور اسکل ڈویلپمنٹ
15: کان کنی: معدنی وسائل کی دریافت اور صنعتی استعمال میں سرمایہ کاری
مزید پڑھیں: چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ
16: توانائی کے منصوبے: پاور پلانٹس اور بجلی کی پیداوار میں سرمایہ کاری
17: ٹریڈ اور برآمدات: پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ
18: خصوصی اقتصادی زونز: سرمایہ کاری کے لیے پرکشش اور جدید صنعتی زونز
19: ٹیکسٹائل اور چمڑا صنعت: پاکستان میں ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعتوں کی منتقلی
20: نوجوانوں کی تربیت: ہنر مند افرادی قوت کی ترقی اور ٹیکنالوجی میں تربیت
مزید پڑھیں: مہنگائی اور سیاسی عدم استحکام: کیا چینی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت بچ سکے گی؟ غیرملکی میڈیا رپورٹ
21: سرمایہ کاری کی سہولت کاری: چینی سرمایہ کاروں کے لیے قانون سازی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات
کانفرنس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور پاکستانی و چینی کمپنیوں کے نمایاں نمائندے بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری کے نئے معاہدے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے اور دونوں ممالک کو عالمی اقتصادی میدان میں اہم مقام دلوائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
21 معاہدے اربوں ڈالرز پاکستان چین سرمایہ کاری کانفرنس وزیراعظم محمد شہباز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 21 معاہدے اربوں ڈالرز پاکستان چین سرمایہ کاری کانفرنس وزیراعظم محمد شہباز شریف میں سرمایہ کاری پاکستان اور چین سرمایہ کاری کی سرمایہ کاری کے کی سرمایہ کاری شہباز شریف نے سرمایہ کاروں چینی سرمایہ پاکستان میں مزید پڑھیں کہ پاکستان نے کہا کہ اور دیگر انہوں نے بی ٹو بی کے لیے
پڑھیں:
شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے چین میں یوٹونگ بس کمپنی کے حکام سے ملاقات کرکے انہیں سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
ملاقات میں سندھ میں ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ٹرانسپورٹ و متبادل توانائی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
یوٹونگ کے حکام نے وزراء کو اپنی نئی اور جدید ماڈل بسوں کے بارے میں بریفنگ دی، یوٹونگ حکام نے پاکستان بالخصوص سندھ میں بسیں متعارف کرانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو معیاری اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، دھابیجی اسپشل اکنامک زون غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہت بڑا موقع ہے، سرمایہ کاروں کو دس سالہ ٹیکس چھوٹ دی جارہی ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ دھابیجی انڈسٹریل زون میں حکومت سندھ کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، سندھ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں عوام کو معیاری بس سروس فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یوٹونگ جیسے بین الاقوامی ادارے پاکستان آئیں اور جدید بسیں تیار کر کے یہاں کی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کریں، سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل سہولتیں اور تحفظ فراہم کرے گی۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں ماحول دوست اور توانائی کے متبادل ذرائع پر مبنی پبلک ٹرانسپورٹ متعارف کرائی جائے، یوٹونگ بسیں ماحول دوست اور توانائی کے متبادل ذرائع کے حوالے سے بہترین آپشن ثابت ہو سکتی ہیں۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت شفاف سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور سرمایہ کاروں کو پائیدار کاروباری ماحول کی فراہمی حکومت سندھ کا عزم ہے۔