صبح بیدار ہونے کے 30 منٹ کے اندر سگریٹ پینے سے کیا ہوتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
یہ بات سب جانتے ہیں کہ سگریٹ نوشی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، مگر ماہرین کے مطابق نیند سے جاگنے کے فوراً، نہار منہ آپ سگریٹ پیتے ہیں، یہ آپ کے لیے مزید خطرات لا سکتا ہے۔
نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ صبح سویرے سگریٹ نوشی منہ اور پھیپھڑوں کے کینسر کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے۔
صبح سویرے سگریٹ نوشی کیوں زیادہ نقصان دہ ہے؟تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ جاگنے کے 30 منٹ کے اندر سگریٹ پیتے ہیں، ان کے خون میں NNAL نامی خطرناک مادہ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ مادہ تمباکو میں موجود ایک خاص سرطان پیدا کرنے والے عنصر (NNK) سے بنتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگرچہ 2 افراد ایک ہی دن میں برابر سگریٹ پیتے ہیں، لیکن صبح سویرے پینے والے کے جسم پر اس کے اثرات کہیں زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے کیا موٹاپا، ذیابیطس اور سگریٹ نوشی ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتے ہیں؟
پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہر پروفیسر اسٹیون برانسٹیٹر کے مطابق جو افراد جاگنے کے فوراً بعد سگریٹ پیتے ہیں، ان کے خون میں کینسر پیدا کرنے والے اجزاء کی سطح ان افراد سے زیادہ پائی گئی جو جاگنے کے آدھے گھنٹے بعد سگریٹ پیتے ہیں، چاہے دونوں روزانہ کتنی ہی سگریٹ کیوں نہ پیتے ہوں۔
یہ تحقیق سائنسی جریدے Cancer, Epidemiology, Biomarkers and Prevention میں شائع ہوئی۔
ماہرین کے مطابق بہت سے افراد رات بھر کے وقفے کے بعد نکوٹین کی شدید کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ صبح جب وہ جاگتے ہیں تو خون میں نکوٹین کی سطح کافی گر چکی ہوتی ہے، جس کے باعث دماغ فوری طور پر سگریٹ کی طلب پیدا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صبح کا پہلا کش اکثر شدید نشے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
اس عادت سے چھٹکارے کے طریقےاگر آپ صبح سویرے سگریٹ پینے کے عادی ہیں تو ماہرین کچھ آسان متبادل تجویز کرتے ہیں:
سگریٹ سے نجات حاصل کریں
اپنے کمرے اور گھر سے سگریٹ، لائٹر اور ایش ٹرے ہٹا دیں۔ دفتر جاتے وقت اپنے پاس سگریٹ نہ رکھیں اور ایسے لوگوں کے ساتھ سفر سے گریز کریں جو صبح سویرے سگریٹ پیتے ہیں۔
پانی پیئیں
جاگنے کے بعد سگریٹ کی بجائے ایک گلاس پانی پی لیں۔ یہ جسم کو ہائیڈریٹ کرے گا اور آہستہ آہستہ اس عادت کو ختم کرنے میں مدد دے گا۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان میں سگریٹ نوشی کے رجحان میں غیرمعمولی اضافہ، روزانہ کتنے بچے سگریٹ نوش بنتے ہیں؟
ورزش کریں
صبح کی ورزش دماغ میں مثبت کیمیائی اجزاء (اینڈورفنز) پیدا کرتی ہے جو خوشی کا احساس دلاتے ہیں اور دن بھر صحت مند فیصلے کرنے پر ابھارتے ہیں۔
سگریٹ نوشی کے کوئی فائدے نہیں، صرف نقصانات ہیں۔ خاص طور پر صبح کے وقت سگریٹ پینا کینسر کے خطرات کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ اگر آپ صبح کا پہلا کش لیتے ہیں تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کا جسم نکوٹین پر بہت زیادہ انحصار کر رہا ہے۔ بہتر ہے کہ اس عادت کو فوراً ترک کر کے صحت مند متبادل اپنائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
صحت کینسر نہار منہ سگریٹ نوشی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کینسر نہار منہ سگریٹ نوشی صبح سویرے سگریٹ سگریٹ نوشی جاگنے کے
پڑھیں:
پشاور، سی ٹی ڈی تھانے کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بی ڈی یو، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تمام ملزمان کو حوالات سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کلیئرنس آپریشن کا عمل جاری ہے۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق ابتدائی تجزیے میں یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں لگتا بلکہ پرانے دھماکا خیز مواد کے اچانک پھٹنے سے پیش آیا اور ہوسکتا کہ کسی شارٹ سرکٹ کے باعث باردوی مواد پھٹا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے باعث ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔