موسمیاتی تبدیلی سے زرعی معیشت کو شدید چیلنجز درپیش ہیں، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلی سے زرعی معیشت کو شدید چیلنجز درپیش ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایکیومن پاکستان کی قیادت نے ملاقات کی جس میں موسمیاتی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایکیومن پاکستان کی سی ای او اور کنٹری ہیڈ ڈاکٹر عائشہ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ایکیومن کی ٹیم نے وزیر خزانہ کو پاکستان کیلئے 9 کروڑ ڈالر مالیات کے ایگریکلچر ریزیلینس فنڈپر پیشرفت سے آگاہ کیا جو زراعت کے شعبے میں موسمیاتی اثرات سے بچاوٴ کیلئے ایک مخصوص قرض کی سہولت ہے۔
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلی سے زرعی معیشت کو شدید چیلنجز درپیش ہیں۔
وزیر خزانہ نے زرعی لچک بڑھانے کیلئے جدید مالیاتی ماڈلز کی اہمیت پر زور دیا، جو موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنے کیلئے قابل بنانے کے علاوہ خوراک کی حفاظت کو بہتر بنا سکتے ہیں اور دیہی روزگارمیں سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق اگلے ماہ ایکیومن بورڈ ممبران اور عالمی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا وفد اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا، مریم اورنگزیب
خیرپور ٹامیوالی میں فلڈ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ 18 لاکھ 80 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کے بینک آف پنجاب میں اکاؤنٹس کھولے گئے اور ان کے گھروں کی دہلیز پر فلڈ کارڈ پہنچائے گئے، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے شفاف اور تیز ترین ریلیف آپریشن ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بھی سراہا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا ہے۔ خیرپور ٹامیوالی میں فلڈ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دن رات نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا کہ کسی متاثرہ شخص کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں مسلسل رابطے میں رہیں، رات گئے اور صبح سویرے افسران سے احکامات جاری کرتی رہیں، سیلاب متاثرین کے لیے سروے 26 ستمبر کو شروع ہوا تھا اور وزیراعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جو 28 اکتوبر کو کامیابی سے مکمل ہوا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 18 لاکھ 80 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کے بینک آف پنجاب میں اکاؤنٹس کھولے گئے اور ان کے گھروں کی دہلیز پر فلڈ کارڈ پہنچائے گئے، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے شفاف اور تیز ترین ریلیف آپریشن ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بھی سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج، نیوی، ریسکیو 1122 اور حکومتِ پنجاب کے تمام اداروں نے مل کر یہ مشن مکمل کیا، مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے گھروں، بچوں کی تعلیم، صحت، روزگار اور سڑکوں کے معیار تک خود نظر رکھتی ہیں۔
سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں جہاں بھی جائیں وہاں نواز شریف، شہباز شریف اور اب مریم نواز کی عوامی خدمت کے آثار نظر آتے ہیں، یہ حکومت خدمت، شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے گی۔