وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے بحرین کے وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہا اور بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور پاکستان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں بحرین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں: بحرین کے وزیر داخلہ اسلام آباد پہنچ گئے، اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

انہوں نے بتایا کہ بحرین میں مقیم ایک لاکھ 20 ہزار پاکستانی دونوں ملکوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بحرین کے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے لیے تیز تر ویزہ پراسیسنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے بحرین کے پولیس اہلکاروں کو نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔

مزید پڑھیں: بحرین کا گولڈن ویزا کن پاکستانیوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے؟

بحرین کے وزیر داخلہ نے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بحرین جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد بحرین کے وزیر داخلہ اسلام آباد شہباز شریف کے لیے

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات

—فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ایوانِ صدر اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم اور صدرِ مملکت کی ملاقات میں آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی پر بات چیت ہوئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنے دورۂ سعودی عرب، حکومتی اور سیاسی معاملات پر بریفنگ دی۔ 

صدر اور وزیرِ اعظم کی ملاقات میں پاک افغان کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ نئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے نام اور حکومت سازی پر بھی بات چیت ہوئی۔

شہباز شریف، آصف زرداری ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، راجہ پرویز اشرف، وزیرِ اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چوہدری، شیری رحمٰن، فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے جبکہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • امید ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تعاون کی پیشکش کو قبول کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
  • پاکستان کینیڈا تعلقات میں پیش رفت، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور‘ برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
  • وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے
  • شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات