ایس آئی ایف سی اور ایس ای سی پی کی کاوشوں سے سرمایہ کاری و کاروباری وسعت کا نیا دور
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
ایس آئی ایف سی اور ایس ای سی پی کی کوششوں کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری وسعت کا نیا دور شروع ہوگیا۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موثر حکمت عملی سے پاکستان میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری میں نمایاں وسعت پیدا ہوئی ہے۔ اگست 2025 میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے تحت 3 ہزار 278 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 587 ہوگئی ہے۔
اگست میں 7.
ان اداروں میں آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ٹریڈنگ، سروسز اور کنسٹرکشن سیکٹرز بھی نمایاں ہیں۔ دیگر فعال شعبوں میں سیاحت، ٹرانسپورٹ، فوڈ، ایجوکیشن، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل شامل ہیں۔
ایس آئی ایف سی اور ایس ای سی پی کی کوششوں کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ 78 نئی کمپنیوں کو عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کاروباری وسعت، سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس ای سی پی کی ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری اور ای
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔