قبض سے بچنے کے 6 آسان طریقے
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
قبض ایک عام مسئلہ ہے جو اکثر غذا، طرزِ زندگی یا پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ خوش قسمتی سے چند آسان عادات اپنا کر اسے روکا اور کم کیا جا سکتا ہے۔
یہاں قبض سے بچنے کے 6 آسان طریقے دیے جا رہے ہیں:
1) زیادہ پانی پئیں: دن میں کم از کم 7–8 گلاس پانی ضرور پیئیں۔ پانی آنتوں میں موجود فضلے کو نرم کرتا ہے اور اسے باہر نکلنے میں مدد دیتا ہے۔
2) ریشے دار غذائیں کھائیں: سبزیاں، دالیں، پھل (سیب، امرود، آلو بخارا) اور ہول ویٹ اناج قبض کے خلاف بہترین ہیں۔ فائبر (ریشہ) آنتوں کی حرکت تیز کرتا ہے۔
3) باقاعدگی سے ورزش کریں: روزانہ 20–30 منٹ واک یا ہلکی ورزش آنتوں کی حرکت کو فعال کرتی ہے۔ زیادہ بیٹھے رہنے سے قبض بڑھتا ہے۔
4) کھانے کا باقاعدہ شیڈول بنائیں: ناشتہ لازمی کریں۔ کھانے کے اوقات میں بے ترتیبی سے بچیں تاکہ نظامِ ہاضمہ درست رہے۔
5) جب بیت الخلا جانے کی حاجت ہو تو دیر نہ کریں: جب حاجت محسوس ہو تو فوراً واش روم جائیں۔ روکنے سے قبض بڑھ سکتا ہے اور بواسیر جیسی شکایات ہو سکتی ہیں۔
6) پروسسڈ اور چکنائی والی غذا کم کریں: جنک فوڈ، کولڈ ڈرنکس اور زیادہ تلی ہوئی چیزیں آنتوں کی حرکت کو سست کر دیتی ہیں۔ انہیں کم کریں اور تازہ گھریلو کھانے کو ترجیح دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان