ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر دفاع نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدے کی خبر اردو زبان میں بھی پوسٹ کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک .

برطانوی نشریاتی ادارے نے رپورٹ میں کہا کہ سعودی عرب اور ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے ایک باضابطہ باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس سے عشروں پر محیط سلامتی شراکت داری کو نمایاں طور پر مزید مضبوطی ملی ہے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے. ایک سینئر سعودی اہلکار نے نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے معاہدے کے وقت سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ معاہدہ کئی برسوں کی بات چیت کا نتیجہ ہے، یہ کسی خاص ملک یا کسی مخصوص واقعے کے ردِعمل میں نہیں بلکہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کا عمل ہے .

انہوں نے دونوں ممالک کے دفاعی معاہدہ کو جامع دفاعی معاہدہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ تمام فوجی وسائل کا احاطہ کرتا ہے. رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب حماس کی سیاسی قیادت قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت کر رہی تھی، تو اسرائیل کی جانب سے حماس قیادت پر فضائی حملے کی کوشش نے عرب ممالک کو شدید برانگیختہ کر دیا عالمی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ایک پیچیدہ خطے میں سٹریٹجک حساب کتاب کو بدل سکتا ہے، اس سے قبل واشنگٹن کے اتحادی خلیجی ممالک اپنی دیرینہ سلامتی کے خدشات دور کرنے کے لئے ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں .

غزہ کی جنگ نے خطے کی صورتِ حال کو تہ و بالا کر دیا ہے اور خلیجی ریاست قطر ایک ہی سال میں 2 مرتبہ براہِ راست حملوں کا نشانہ بنی ہے، ایک بار ایران کی جانب سے اور دوسری بار اسرائیل کی طرف سے سینئر سعودی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی، ان سے پوچھا گیا کہ آیا اس معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کو جوہری تحفظ(نیوکلیئر امبریلا ) فراہم کرنے کا پابند ہوگا تو اہلکار نے کہا کہ یہ ایک جامع دفاعی معاہدہ ہے جو تمام فوجی شعبوں کو شامل کرتا ہے.

پاکستانی سرکاری ٹیلی وژن نے یہ منظر دکھایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، جو مملکت کے عملی حکمران سمجھے جاتے ہیں، معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا رہے ہیں اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے. 

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دفاعی معاہدہ ایک ہی کہا کہ

پڑھیں:

چوہدری شوکت منظور چیمہ کی چھٹی برسی، سعودی عرب میں یادگاری تقریب کا انعقاد

چوہدری شوکت منظور چیمہ کی چھٹی برسی، سعودی عرب میں یادگاری تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2026 سب نیوز

جدہ( خالد نواز چیمہ )3 جون 2020 کو اس دنیا سے رخصت ہونے والے وزیرآباد کے ہر دلعزیز رہنما، محسن و معمارِ وزیرآباد، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شوکت منظور چیمہ مرحوم کو بچھڑے آج چھ برس بیت گئے، مگر ان کی یادیں، خدمات اور عوام دوستی آج بھی لوگوں کے دلوں میں اسی طرح زندہ ہیں جیسے وہ آج بھی اپنے حلقے کے درمیان موجود ہوں۔

چوہدری شوکت منظور چیمہ مرحوم نے اپنی سیاسی اور سماجی زندگی عوام کی خدمت، علاقے کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے وقف کیے رکھی۔ وزیرآباد اور گردونواح کے عوام آج بھی ان کے دورِ خدمت کو عزت اور محبت سے یاد کرتے ہیں۔ ان کی شخصیت شرافت، خلوص، محبت اور عوامی خدمت کی علامت تھی، یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے آج بھی انہیں فراموش نہیں کر سکے۔

ان کی چھٹی برسی کے موقع پر سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ایک پُروقار یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور چوہدری شوکت منظور چیمہ مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے شرکاء نے کہا کہ چوہدری شوکت منظور چیمہ صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ عوام کے حقیقی خیرخواہ اور وزیرآباد کی ترقی کے معمار تھے۔ انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کے حقوق اور علاقے کی بہتری کے لیے جدوجہد کی۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آج بھی محسوس کیا جاتا ہے۔

تقریب میں شرکاء نے حکومتِ پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ چوہدری شوکت منظور چیمہ مرحوم کی سیاسی خدمات اور عوامی کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی اہلیہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ طلعت شوکت منظور چیمہ کو پنجاب میں ایک باوقار اور اعلیٰ مقام دیا جائے، کیونکہ یہ نہ صرف ان کا حق ہے بلکہ عوامی خدمت کے اس تسلسل کا اعتراف بھی ہوگا جس کی بنیاد چوہدری شوکت منظور چیمہ نے رکھی تھی۔

تقریب کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چوہدری شوکت منظور چیمہ کے خدمتِ خلق، محبت اور عوامی فلاح کے مشن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ چوہدری شوکت منظور چیمہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سےاپنےعملے کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے سابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے چیئرمین انوسٹر فورم اور سربراہ یارانِ جدہ چوہدری اظہر وڑائچ کی ملاقات *قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے وفاقی حکومت کی جائیداد کے انتظام سے متعلق اتھارٹی کے قیام کیلئے قانون سازی کی... وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چوہدری شوکت منظور چیمہ کی چھٹی برسی، سعودی عرب میں یادگاری تقریب کا انعقاد
  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے