وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کی والدہ انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
وزیر داخلہ اور وزیر قانون سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی شہید بینظیر آباد ڈویزن صدر ضیاء الحسن لنجار کی والدہ انتقال کرگئیں۔
وزیرداخلہ کے آفس کے مطابق متوفیہ کافی دنوں سے علیل اور کراچی کے نجی اسپتال میں داخل تھیں ۔
مرحومہ کی نماز جنازہ منگل کو صبح 7 بجے بلاول اسپورٹس اسٹیڈیم نوابشاہ میں ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ، کابینہ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین سمیت قائدین، گورنر سندھ اور اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے ضیا الحسن لنجار سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔