data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور میں دفعہ 144 میں مخصوص نرمی:جماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر’’اجتماع عام‘‘ کی اجازت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر مینار پاکستان پر دینی، دعوتی اور اصلاحی اجتماع کی اجازت دے دی۔

جماعت اسلامی نے 21 سے 23 نومبر تک دینی، دعوتی، اصلاحی اجتماع کیلئے این او سی کی درخواست کی تھی، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے دفعہ 144 کے حکمنامے میں مخصوص نرمی کی سفارش کی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر دفعہ 144 میں مخصوص نرمی کا فیصلہ کیا گیا، مخصوص اور محدود اجازت کو دفعہ 144 کے حکم نامے کا حصہ بنا دیا گیا۔

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اصلاحی اجتماع کیلئے 20 اکتوبر کو این او سی جاری کیا تھا جس کی توثیق کیلئے درخواست کی گئی، اجتماع کی اجازت سخت شرائط و ضوابط کے ساتھ مشروط قرار دی گئی ہے۔

اجازت نامہ کے مطابق منتظمین کو ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد کرنا ہوگا، اجتماع کی اجازت منتظمین کے حلف نامے اور ذمہ داری قبول کرنے کی بنیاد پر دی گئی، انتظامیہ سٹیج سکیورٹی، خواتین و حضرات کیلئے علیحدہ انکلوژرز اور ہنگامی راستوں کی ذمہ دار ہوگی۔

انتظامیہ ہجوم اور بھگدڑ سے بچاؤ کیلئے مناسب پارکنگ اور رضاکار فراہم کرے گی، تمام سکیورٹی ضروریات اسپیشل برانچ کے آڈٹ کے مطابق پوری کی جائیں گی، اجتماع کے دوران ساؤنڈ سسٹم صرف گراؤنڈ کے اندر اور کم والیوم پر استعمال ہوگا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں دفعہ 144 میں مخصوص نرمی:جماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر’’اجتماع عام‘‘ کی اجازت
  • امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کینٹ اسٹیشن پر کارکنوں کے درمیان موجود ہیں
  • امیرجماعت اسلامی ضلع لاڑکانہ نادر علی ایڈووکیٹ اجتماع عام کے فلوٹ کی روانگی سے قبل دعاکرارہے ہیں
  • اجتماع عام نظام کو بدلنے کی تحریک کا آغاز ہوگا ،مولانا حزب اللہ جکھرو
  • ضلع سائٹ غربی کا قافلہ آج کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگا
  • اجتماع عام میں شرکت کے لیے بائیک ریلی سکھر پریس کلب پہنچ گئی
  • اجتماع عام کیلیے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر استقبالیہ کیمپ قائم
  • اجتماع عام کے تشہیری بینرز اور بورڈ اتارنا قابل مذمت ہے
  • قاضی احمد،پرانی دشمنی کا شاخسانہ ،نوجوان قتل
  • سکھر ،جماعت اسلامی یوتھ کا اجتماع عام کا آغاز