سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
کراچی:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 955ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1500روپے کے اضافے سے 4لاکھ 16ہزار 778روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 1286روپے بڑھ کر 3لاکھ 57ہزار 319روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
رحیم یارخان :نرخ نہ بڑھنے پر گنے کے کاشتکاروں کااحتجاج،کھڑی فصل کوآگ لگا دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رحیم یارخان میں گنے کے کاشتکاروں نے قیمت میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنی کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ڈیزل، کھاد اور دیگر زرعی اخراجات میں مسلسل اضافہ ہونے کے باوجود گنے کی قیمت نہیں بڑھائی گئی، جس کے باعث ان کی پیداواری لاگت پوری نہیں ہو رہی۔ کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گنے کی فی من قیمت بڑھا کر 600 روپے مقرر کی جائے تاکہ وہ مالی نقصان سے بچ سکیں۔