پشاورمیں ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور : ترجمان پاک فوج کی اہم پریس کانفرنس کا اعلان۔ افواج پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کے روز پشاور میں اہم ترین پریس کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر جمعہ کی دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر کور کمانڈر ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداءملک کے لاکھوں کو بچوں کو شہید ہونے سے بچانے کےلیے قربانیاں دے رہے ہیں، مگر ستم ظریفی دیکھیں کہ دہشتگردوں کو تحفظ دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پھر دوست نما دشمن یہ جو خوارج ہیں، جو ہمسایہ ملک سے یہاں آکر دہشتگردی کرتے ہیں، یہ دوست نما دشمن ان خوارج کو بچانے کےلیے کلمات کہتے ہیں،دوست نما دشمن اس ملک کیخلاف لڑ رہے جس نے پناہ دی۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پریس کانفرنس
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.