وشاکا پٹنم(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف 331 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرکے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

وشاکا پٹنم کے میدان پر کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ مقابلے میں بھارتی بیٹنگ لائن نے ابتدا میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ اوپنرز سمرتی مندھانا اور پراتیکا راول نے 155 رنز کی دھواں دار شراکت سے بنیاد رکھی۔

سمرتی نے 80 اور پراتیکا نے 75 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔

بعد ازاں ہرلین دیول (38)، جمائما روڈریگز (33) اور رچا گھوش (32) نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

بھارتی ٹیم 49 ویں اوور میں 330 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے انابیل سندرلینڈ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

جواب میں آسٹریلوی اننگز کا آغاز فیبی لچفیلڈ اور کپتان ایلیسا ہیلی نے پراعتماد انداز میں کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ پر 85 رنز کی شراکت قائم کی۔

لچفیلڈ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جب کہ ایلسا پیری نے 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہ کر ٹیم کو فتح دلائی۔

میچ کا ٹرننگ پوائنٹ اس وقت آیا جب کپتان ایلیسا ہیلی نے 107 گیندوں پر 142 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

درمیان میں کچھ وکٹیں ضرور گریں، لیکن ایشلے گارڈنر نے 55 رنز بنا کر کپتان کا بھرپور ساتھ دیا۔

جب میچ نازک مرحلے میں داخل ہوا تو زخمی ایلسا پیری دوبارہ میدان میں آئیں اور 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو ایک اوور قبل ہی فتح دلادی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ویمن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی ٹیم نے 331 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا ہو۔

آسٹریلیا کی اس شاندار کامیابی نے نئی تاریخ رقم کردی اور ویمن کرکٹ میں چیسنگ کا نیا معیار قائم کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رنز کی

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا