غزہ میں قحط پر قابو پانے کیلئے مہینوں درکار ہیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا تھا کہ ہم روزانہ تقریباً 560 ٹن خوراک غزہ کی پٹی میں پہنچا رہے ہیں لیکن یہ مقدار ضرورت سے کہیں کم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ کی پٹی میں خوراک کی رسد بڑھانے پر زور دیا۔ اس ادارے نے ایک بیان کے ذریعے اعلان کیا کہ جس دن سے جنگ بندی شروع ہوئی ہے، ہم روزانہ تقریباً 560 ٹن خوراک غزہ کی پٹی میں پہنچا رہے ہیں لیکن یہ مقدار ضرورت سے کہیں کم ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا کہ غزہ پٹی کی شمالی سرحدی راہداریاں کھولی جائیں تاکہ امدادی سامان اس پٹی تک لایا جا سکے اور سب سے زیادہ ضرورت مند علاقوں تک پہنچایا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں ہر سات میں سے ایک خاندان کی سربراہی، ایک خاتون ادا کر رہی ہیں۔ اس لئے انہیں اپنے بچوں کو کھانا کھلانے کے لئے فوری مدد درکار ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے یہ بھی کہا کہ ہمیں غزہ میں قحط پر قابو پانے کے لئے مہینوں درکار ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ورلڈ فوڈ پروگرام غزہ کی پٹی میں
پڑھیں:
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
سٹی 42: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ کیا ۔
یونیورسٹی آف شکاگو کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، ڈیجیٹل مہارتوں، قیادت اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی تربیتی پروگرام، کیریئر تیاری اور جدید مہارتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، عالمی جامعات کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور مواقع فراہم کرے گی، یونیورسٹی آف شکاگو نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا.
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا جدید تحقیق، طبی تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں عالمی تعاون نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے گا، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو جدید علوم اور عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مزید مضبوط بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) نے پاکستان کے ساتھ تحقیق، طبی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
ڈی پال یونیورسٹی کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں اور قائدانہ تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد دونوں ممالک کے مضبوط تعلیمی تعلقات کی عکاس ہے، بیرونِ ملک زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ملک کے بہترین سفیر ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام عالمی تعلیمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ڈی پال یونیورسٹی نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع، ڈیجیٹل مہارتوں اور تربیتی پروگراموں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا.
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ