Jasarat News:
2025-11-12@22:18:04 GMT

بھارت،گائے ذبح کرنے پر 3 مسلمانوں کو عمر قید کی سزا

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریلی: ہندوتوا کی ترجمان مودی حکومت نے مسلم دشمنی میں سارے حدیں پار کرلی ہیں،مسلمانوں کا قتل عام،انکی املاک پر بلڈوز پھیرنے، کاروبار تباہ کرنے کے ساتھ اب عدالتوں نے بھی مسلم دشمنی میں مسلمانوں کو سزائیں دینا شروع کردی ہیں۔

تازہ واقعے میں مودی کے شہرگجرات میں امریلی شہر کی ایک سیشن کورٹ نے گئوکشی(گائے ذبح کرنا) کرنے کے معاملے میں تین افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور ان پر 18 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔

 استغاثہ نے بدھ کو کہا کہ سیشن کورٹ نے منگل کے روز تینوں ملزمان قاسم حاجی سولنکی، ستار اسماعیل سولنکی اور اکرم حاجی سولنکی کو گئوکشی کیس میں گجرات جانوروں کے تحفظ (ترمیمی) ایکٹ 2017 کی مختلف دفعات کے تحت قصوروار پایا اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے تینوں پر 18 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ گجرات حکومت نے گائے کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس معاملہ میں نرمی نہیں کی جائے گی۔

ترجمان وزیر جیتو واگھانی نے امریلی عدالت کے ذریعے سنائے گئے فیصلے کی ستائش کی۔ اس فیصلے کو ایسے جرائم میں ملوث افراد کے لیے “ریڈ سگنل” قرار دیتے ہوئے، واگھانی نے کہا کہ گائے کو بھارتی ثقافت اور عقیدے میں ایک مقدس مقام حاصل ہے اور اس کے خلاف کسی بھی ظلم کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے یاد دلایا کہ  گئوکشی کے خلاف سخت قانون سب سے پہلے گجرات میں 2011 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نافذ کیا گیا تھا۔ اس قانون کو بعد میں مزید مضبوط کیا گیا، جس نے عمر قید کی دفعات متعارف کرائیں، جس سے یہ ملک میں سب سے سخت ترین قانون بن گیا۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عمر قید کی

پڑھیں:

حکومت دہشت گردوں کے خلاف آہنی ہاتھ استعمال کرے ‘قاری محمدکریم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) انڈس پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر قاری محمد کریم نے وانا کیڈٹ کالج کے بعد اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کے واقعہ اور اس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ان واقعات میں بھارت اور اس کی ایجنسی را ملوث ہے۔ حکومت دہشت گردی کے ان واقعات کا سختی سے نوٹس لے اور دہشت گردی کا سر کچل دیا جائے۔ بھارت پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے اور وہ خطے کا امن تباہ کررہا ہے ۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • اعلان کرچکے ہیں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے،ہم آئین اور قانون کے ساتھ ہیں، بیرسٹر گوہر
  • مودی نواز اینکر ارنب گوسوامی کا مسلمانوں کے خلاف زہریلا بیان، کشمیری رہنماؤں پر نفرت انگیز الزامات
  • سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی: پاکستان کا ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم
  • ہندوتوا کی آگ میں جلتا بھارت سیکولر ازم کا جنازہ
  • مسلمانوں کے لئے وندے ماترم ،غیر اسلامی فعل
  • حکومت دہشت گردوں کے خلاف آہنی ہاتھ استعمال کرے ‘قاری محمدکریم
  • ہم نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا ہے، اقوام متحدہ
  • بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے، حریت کانفرنس
  • مسلمانوں کو متحد ہونا پڑیگا: غزہ سے کشمیر  تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں: خواجہ آصف