Express News:
2025-11-14@07:27:51 GMT

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معدنی شعبے میں انقلاب

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معدنی شعبے میں  انقلاب اور بلوچستان کی خوشحالی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں معدنیات کی جدید بنیادوں پرپراسیسنگ کیلئے پاک چین مشترکہ منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔

سی پیک کے تحت چینی کمپنی گوانگ ڈونگ ہنڈر اور سانجرانی مائننگ کمپنی کے مابین  معدنی ترقیاتی منصوبہ  کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معدنیات کی بہتر اور موثر پروسیسنگ سے پیداوار کی مقدار اور معیار دونوں میں اضافہ ہوگا جبکہ سی پیک کے ترقیاتی  اہداف کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان  کے معاشی  استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

منصوبہ کی کامیابی دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی  پاکستان کے  معدنی اور صنعتی شعبہ جات کی جانب  راغب کرے گی۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے سی پیک منصوبہ بلوچستان اور ملکی معیشت کیلئے  گیم چینجر ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کیڈٹ کالج میں مارے گئے تمام دہشتگرد افغانی نکلے، منصوبہ افغانستان میں بنا

سٹی42: پاکستان کے قبائلی ضلع وانا میں کیڈٹ کالج میں گھس کر اے پی ایس پشاور کی طرح سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کا قتل عام کرنے سے پہلے ہی مارے گئے تمام دہشتگرد افغانی نکلے۔ 

کیڈٹ کالج وانا پرحملہ کے ماسٹر مائنڈ اور  اس کے سہولت کاروں کی شناخت کا عمل مکمل ہو گیا۔ انتہائی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

سکیورٹی ذرائع کنے بتایا کہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے اور  اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔

افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں

ذرائع نے بتایا کہ حملےکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم بدنام زمانہ خارجی دہشتگرد نور ولی محسود نے دیا جب کہ حملے کی منصوبہ بندی خارجی دہشتگرد ’زاہد‘ نے کی اور پھر کئی دہشتگرد یہاں آئے جو  افغانستان سے ملنے والی ہدایات پرعمل کررہے تھے۔

 وانا  کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں نے کیڈٹ کالج کے گیٹ پر خودکش حملہ کر کے اپنے کھیل کی ابتدا کی تھی، ابتدا ہی مین پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے ان کا زبردست مقابلہ کیا اور دہشتگرد کیڈٹ کالج میں سٹوڈنٹس کی اقامت گاہ سے دور ایک عمارت کے اطراف مین گھیر لئے گئے۔
کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگرد حملے کے باوجود اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند رہے، آرمی کے جوانوں نے انہیں حفاظت کے ساتھ باہر نکالا اور اس کے بعد  کارروائی کر کے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور ہونے کی جسارت کرنے والے  تمام خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔
 

کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ

فتنہ الخوارج کا نقاب "جیش الہند"

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی دہشتگرد نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمہ داری ’جیش الہند‘ کے نام سے قبول کی گئی، افغان طالبان کی طرف سے فتنہ الخوارج پر دباؤ رہتا ہے کہ اپنی اصلی شناخت استعمال نہ کریں کیونکہ اصل شناخت استعمال کرنے سے ان پر پاکستان اور دوست ممالک کا دباؤ بڑھتا ہے۔

وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ خوارجی دہشتگرد ’جیش الہند‘ کا متعدد بار نام لیتے ہوئے اردو میں بات کررہا ہے۔

 اس حملے کے لیے دہشتگردوں کو  تمام ساز و سامان افغانستان سے فراہم کیا گیا اور سامان میں امریکی ساختہ جدید ترین ہتھیار شامل تھے۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملے کا مقصد پاکستان میں سکیورٹی خدشات بڑھانا تھا جو بھارتی ایجنسی ’را‘ کی ڈیمانڈ تھی۔

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا

اس حملے میں مارے گئےافغان دہشتگردوں کی شناخت نے تمام شکوک و شبہات ختم کردیئے ہیں کہ افغانستان سے پاکستان میں منظم دہشتگردی کی پلاننگ اور عملدرآمد اب بھی جاری ہے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معدنی شعبے میں جدید اصلاحات اور نئی پیش رفت
  • اسلام آباد میں پہلی روبوٹک سرجری، پاکستان میں میڈیکل کے شعبے میں نئی تاریخ رقم
  • چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ معاشی خوشحالی لائے گا، ڈاکٹر شاہدہ وزارت
  • کیڈٹ کالج میں مارے گئے تمام دہشتگرد افغانی نکلے، منصوبہ افغانستان میں بنا
  • طب کی دنیا میں انقلاب، اسلام آباد میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل
  • حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟
  • ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لیے جامع حکمت عملی ناگزیر: ڈاکٹر مصدق ملک 
  • سعودی عرب : سیاحت کے شعبے میں 9 کروڑ نئی ملازمتوں کا اعلان
  • بلوچستان اسٹیٹسٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ آغاز