تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آمد ہوئی جہاں ان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے موجودہ ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانے کا عزم  سامنے آیا، بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی اور علاقائی سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ تاجک وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی استحکام اور امن کے فروغ میں ان کے کردار کا اعتراف کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تاجکستان کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی: محسن نقوی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نےکہا فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کوسکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نےسینٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئےکہا فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کوسکیورٹی کی یقین دہانی کرائی،سری لنکن صدر نےرابطہ کیا،جس پر ہم نے کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کےحوالے سے یقین دلایا۔

 انہوں نے مزید کہا سری لنکن بورڈ اورکھلاڑیوں کے خدشات تھے،اسلام آباددہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرکے جرات کامظاہرہ کیا ہے۔

افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں

 خیال رہےکہ سری لنکا کے چندکھلاڑیوں نےاسلام آباددھماکے کےبعد پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، تاہم بورڈ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مکمل رابطے میں رہ کر سیکیورٹی انتظامات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

 
 

متعلقہ مضامین

  • برطانوی وزیر کی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات: انتخابات، غیرقانونی ہجرت اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت
  • وزیر دفاع تاجکستان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • تاجکستان کے وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
  •  تاجک وزیر دفاع کی خواجہ آصف سے ملاقات، پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کا عہد
  • ٹیم کے خدشات دور کیے، فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے وزیر دفاع سے بات کرکے انہیں آمادہ کیا: محسن نقوی
  • فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی: محسن نقوی
  • تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، دونوں ملک خطے میں امن کیلئے مصروف عمل: جنرل ساحر
  • تاجک وزیرِ دفاع کا جوائنٹ  سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک وزیرِ دفاع کی ملاقات