data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے انتظامی سطح پر تاریخی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے وکلا اور سائلین کیلیے احمد پور شرقیہ اور پیر محل میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ وکلاء اور سائلین کو جوڈیشل کمپلیکس ملنا ایک بہت بڑا تحفہ ہے، نظامِ عدل کے بنیادی اسٹیک ہولڈر سائلین ہیں،سائلین ہی تمام انفرااسٹرکچر اور جدید سہولیات کا محور ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے بعد ازاں اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔وہ پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

یاد رہے وزیراعظم بحرین کے سرکاری دورے کے بعد لندن روانہ ہوئے تھے جہاں ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے قیام کے دوران اُنہوں نے روٹین کا چیک اپ کرایا ہے۔

خیال رہے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی اور نوٹیفکیشن کے حوالے سے ملک میں اپوزیشن اور دیگر حلقوں میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں، تاہم حکومتی وزرا اور مشیر اِن کی واپسی پر معاملہ کے حل کا عندیہ دے چکے ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین