Jasarat News:
2026-06-03@05:17:39 GMT

سونا ہوئے گھر، پتھر ہوئے دل

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یہ کیسا عجیب دور آیا ہے کہ ہم نے ہر شے کو بڑھانا سیکھ لیا ہے مگر اس کا اصل لطف کھو دیا ہے، گویا زندگی کی رسی کے دونوں سرے ہماری مٹھی میں ہیں مگر درمیان کا دھاگہ ٹوٹ گیا ہے۔ وہ زمانہ گیا جب سیدھی سادی بات میں بھی مٹھاس ہوتی تھی اور آدمی آدمی سے کونے کھدرے میں نہیں دل میں ملتا تھا آج کل کی ترقی کو دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ ہم نے پٹخ کر سونا حاصل کیا ہے اور جیتے جی مر گئے ہیں۔ آج کل کے دور کو دیکھیے ہم نے مٹی کے گھروندوں کو توڑ کر کنکریٹ کے جنگل کھڑے کر دیے ہیں پہلے گھر مٹی کے تھے مگر دل سونے کے تھے آج صورتِ حال یہ ہے کہ: پہلے گھر میں ایک چولہا ہوتا تھا مگر دل میں گرمی ہوتی تھی۔ آج گھر میں سینٹرل ہیٹنگ ہے مگر رشتوں میں برفانی طوفان برستا ہے۔ پہلے گھر تھے خاک کے پر دل تھے زر کی مانند؍ اب گھر ہیں سونے کے مگر دل ہوئے ہیں پتھر کی مانند۔ ہم نے چاند کو چھو لیا بال کی کھال نکال دی پہاڑ کاٹ کر سڑکیں بنا دیں مگر افسوس کہ اسی دلدل میں پھنس کر رہ گئے ہیں کہ اپنوں کی صورت تک دیکھنے کو آنکھیں ترس گئی ہیں۔
ترقی کی منزلیں تو بہت کیں طے مگر اب یہ حال ہے کہ دور ہوئے یاروں سے گویا منزلِ مقصود گم ہے ہم نے تو خلا میں اپنا جھنڈا گاڑ دیا مگر پڑوسی کا نام تک بھول گئے پہلے لوگ چھت پر بیٹھ کر چاند دیکھا کرتے تھے آج چاند کی تصویر موبائل سے کھینچ کر سوشل میڈیا پر ڈال دیتے ہیں۔ رشتے تو اب آن لائن ہو گئے ہیں دل کی بات ان باکس میں ہوتی ہے اور محبت آئی لوو یو کے میسج تک محدود رہ گئی ہے۔ ہماری طب نے تو آسمان سر پر اٹھا لیا ہے۔ چھری لگنے سے پہلے ہی علاج کا بندوبست ہے۔
آج کل تو اسپتال محلے محلے میں کھل گئے ہیں ڈاکٹروں کے پاس ڈگریوں کے انبار ہیں مگر بیمار بھی پہلے سے کہیں زیادہ ہیں پہلے لوگ بوڑھے ہو کر مرتے تھے آج جوانی ہی میں کولیسٹرول شوگر اور بلڈ پریشر کے تحفے لے کر پھرتے ہیں یہ کیسی ترقی ہے۔
پہلے حکیم تھے اب ہیں ڈاکٹر صاحب؍ جو علاج کریں وہیں دردِ سر بنے۔ پہلے دال روٹی کھا کر آدمی فولاد کی مانند تندرست رہتا تھا۔ آج پروٹین شیک اور ویٹ گینر کھا کر بھی ہڈیوں کا ڈھانچہ رہ گیا ہے۔ اب تو روپیہ یوں برستا ہے جیسے آسمان سے قورمہ، ہر آدمی راتوں رات امیر بننے کے خواب دیکھتا ہے پیسہ تو تن پہ چڑھ گیا ہے مگر سکون قلب کا دیا تو بْجھ کر رہ گیا ہے، ہر لمحہ ایک دوڑ ہے، ایک لَے ہے، جیے جاتے ہیں بس روٹی روزی کے پیچھے۔ جب تلک تھی جیب خالی خواب تھے سارے ادھورے؍ اب جو زر ہے خواب پور پر سکوں ہے ناپید۔ پہلے آدمی کے پاس وقت تھا آج کے پاس ٹائم ڈپازٹ ہے بینک بیلنس تو بڑھ گیا مگر دل کا بیلنس گر گیا۔
دوستی میں وفا نہ رہی محبت میں خلوص نہ رہا؍ یہ کیسا دور آیا ہے کہ ہر شخص فری ہے مگر دل لوٹ کا شکار ہے۔ آج کل کے دور میں فرینڈز کی تعداد ہزاروں میں ہیں مگر دوست کوئی نہیں۔ فیس بک پر ہیپی برتھ ڈے لکھنے والے تو بہت ہیں مگر بیمار پڑنے پر کھچڑا پکانے والا کوئی نہیں۔ انسٹاگرام پر تو دوستوں کی فوج ہے شہر کی گلیوں میں بھی اتنے چھولے بھٹورے نہیں بکتے، جتنے ہمارے فالوورز ہیں دعویٰ دوستی کا ہے مگر خلوص کی تو دال ہی نہیں گلتی وفا کو تو چھوڑ ہی دیجیے، وہ تو چڑیا کی طرح پَر لگا کر اْڑ گئی ہے۔ پہلے دوستی دل سے دل کا رشتہ ہوا کرتی تھی آج کلک کا رشتہ رہ گئی ہے۔ بشیر بدر نے خوب فرمایا ہے
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کرو
ہمارے ہاں تو دھوکا یوں چلتا ہے جیسے اندھے کو اندھا راستہ بتائے، دوستی کی چادر تو تار تار ہو چکی ہے۔ گھڑیاں اتنی ہیں کہ بازار میں ٹکنا مشکل ہے ہاتھ پر ایک دیوار پر دس موبائل میں الگ مگر قسم لے لیجیے کہ وقت کا آٹا گیلا ہے وقت کی بیماری ایسی لگی ہے کہ گھڑی کی سوئی کو بھی آرام نہیں۔ گھڑی کی سوئیوں کو چلنے دو یہ تو دستور ہے دنیا کا؍ بس اس کا کیا کیجیے جو دل وقت پر دستک نہیں دیتا
آج کے انسان کے پاس ہر ہاتھ میں گھڑی بندھی ہوئی ہے، مگر وقت کسی کے پاس نہیں پہلے لوگ بے کاری میں وقت گزارتے تھے آج ٹائم مینجمنٹ کی کلاسیں لے کر بھی وقت کے پیچھے بھاگتے ہیں۔ پہلے گھر ہمارے مٹی کے تھے کچے مگر سچے چھت ٹپکتی تھی تو دل میں محبت کا چشمہ بہتا تھا دل سونے کے تھے معصوم اور بے ریا اب گھر سونے کے ہیں مضبوط اور پائیدار مگر دل کا حساب پوچھو تو پتھر کا سخت بے حس اور تراشا ہو۔ کچے گھر تھے کچے دل تھے رنگ پیار کا پکا تھا۔ سونا ہوگئے گھر پتھر ہوئے دل اب تو خدا ہی حافظ ہے۔
علم بڑھ گیا ہے عمل گھٹ گیا ہے۔ ذہانت بڑھی ہے عقل گھٹ گئی ہے۔ یہ ترقی ہے کہ اب انسان مشین ہو گیا ہے۔ جس کے پاس سب کچھ ہے مگر وہ خود کہیں کھو گیا ہے۔ یہ دور ظاہر کی چکا چوند کا ہے باطن کی تاریکی کا ہے ہم نے ہر چیز کو حاصل کر لیا ہے مگر اپنے آپ کو کھو دیا ہے خدا کرے کہ انسان اس بھول بھلیاں سے نکلے اور سچے دل کی دولت پھر سے پا لے۔ اللہ رحم کرے ہمارے حال پر اور ہم کو پھر سے پیار محبت کی زبان دے۔ آمین

خلیل الرحمن.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پہلے گھر گئے ہیں ہیں مگر سونے کے تھے ا ج گئی ہے کے پاس ہے مگر کے تھے گیا ہے

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB

— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بجٹ سے پہلے قانون سازی، پیپلزپارٹی کے تحفظات، 5 جون کو ہونے والا اجلاس مؤخر
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی