فرقہ وارانہ طاقتوں کےخلاف جنگ جاری رہےگی،ممتابنرجی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کے روز ریاست کے عوام کو مضبوط پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت پھیلانے والی فرقہ پرست قوتوں کے خلاف لڑائی جاری رہے گی اور ان کی حکومت آئینِ ہند کے اصولوں اور اقدار کے تحفظ و استحکام کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
ترنمول کانگریس ہر سال 6 دسمبر کو “سَمہتی دیوس” (یومِ یکجہتی) کے طور پر مناتی ہے۔ یہ دن ایودھیا میں 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس کا مقصد بھائی چارے، امن اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام عام کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھاکہ “اتحاد ہی طاقت ہے۔ سب کو ‘یومِ یکجہتی’ کی دلی مبارکباد۔ بنگال کی مٹی یکجہتی کی مٹی ہے، یہ رابندرناتھ، نظیرل، رام کرشن اور سوامی ویویکانند کی مٹی ہے۔ اس مٹی نے کبھی بھی نفرت کے آگے سر نہیں جھکایا اور نہ ہی جھکائے گی۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب معطل شدہ ٹی ایم سی ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے مرشد آباد کے بیلڈانگا میں ایک ایسی مسجد کی سنگِ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا تھا جو ڈیزائن کے لحاظ سے بابری مسجد سے مشابہ ہو گی۔ یہ تقریب بھی 6 دسمبر کو ہی طے کی گئی تھی۔
ممتا بنرجی نے مزید کہاکہ ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، جین اور بدھ بنگال میں ہم سب شانہ بشانہ چلتے ہیں۔ ہم اپنی خوشیاں ایک دوسرے سے بانٹتے ہیں، کیونکہ ہر شخص کو اپنے مذہب کے مطابق عبادت کا حق ہے، مگر تہوار سب کے ہوتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت ان تمام عناصر کے خلاف لڑتی رہے گی جو فرقہ واریت کو ہوا دے کر ملک کو کمزور کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان تباہ کن قوتوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جو سماج میں نفرت کی آگ لگا رہی ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
صدر کی تھائی لینڈ کے قومی دن پر مبارکباد سیلاب سے نقصانات پر اظہار یکجہتی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ زرداری نے تھائی لینڈ کے قومی دن پرپیغام میں کہا ہے کہ میں تھائی لینڈ کی جنوبی صوبوں میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد، اس مشکل گھڑی میں تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ قیمتی جانی نقصان اور دس لاکھ سے زائد گھرانوں پر پڑنے والا اثر اس امر کی یاد دہانی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی فوری ضرورت ہے۔ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔ تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کو اْن کے قومی دن پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔