اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج ملاقات کا وقت ختم ہو گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر اور بانی کی بہنوں کو آج ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
اس حوالے سے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جا رہی، میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پولیس کو دھمکیاں،علیمہ خان نے اڈیالہ جیل والی سڑک کی سکیورٹی درہم برہم کردی
سٹی42: پاکستان کی ریاست کے خلاف حالیہ سنگین حملوں کے بعد پی ٹی آئی کو حکومت نے بتا دیا تھا کہ بانی سے کسی سیاسی بات کرنے والے کی ملاقات نہیں ہو گی، بروقت بتا دیئے جانے کے باوجود پی ٹی آئی باز نہیں آئی، آج ایک بار پھر اڈیالہ جیل والی سڑک پر علیمہ خان نے دھرنا دے دیا اور سڑک پر ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔
علیمہ خان کچھ لوگوں کے ساتھ اڈیالہ جیل والی سڑک پر گورکھپور پولیس چیک پوسٹ کے قریب موجود ہیں، ان کے ساتھ چند ہی لوگ ہیں، یہ لوگ وہاں بیتھ گئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم بانی کے ساتھ ملاقات نہ ہونے پر احتجاج کرنے کے لئے دھرنا دے رہے ہیں۔
چوری کا شبہ ؛ 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا گیا
پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر جنہوں نے اب تک بانی کے ٹویت کی ایک بار بھی مذمت نہیں کی، انہوں نے میڈیا کیمروں کے سامنے کہا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں۔ میری آخری ملاقات اکتوبر میں ہوئی تھی۔
بیرسٹر گوہر نے دھمکی دی،" جتنی سختی ہوگی اتنے زیادہ لوگ آئیں گئے۔"
انہوں نے کہا، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ہماری "توہین عدالت" کی درخواستیں مقرر کریں۔ عدالت میں انصاف نہیں ملتا، پالیمینٹ میں کوئی بولنے نہیں دیتا۔
نئی بننے والی واسا ایجنسیوں میں تقرروتبادلے
عمران خان کی ملاقات کیوں بند ہے
گزشتہ منگل کو عمران خان کی بڑی بہن عظمیٰ خان کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کروائی گئی تھی جس کے بعد عظمیٰ خان نے پاکستانی میدیا کو اور اس کے بعد ٹویٹر/ ایکس پر عمران خان کے نام سے چلائے جا رہے بہت بڑے اکاؤنٹ کو ایک خوفناک الزامات اور گالم گلوچ سے بھرا بیان دیا تھا جس میں پاکستان کی مسلح افواج کے چھ مئی جنگ کے ہیروز کی کھلم کھلا توہین کی گئی اور پاکستان کی حکومت کی پالیسیوں کو اور خارجی فتنہ کے دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ کو انڈرمائن کیا گیا۔
محسن نقوی کی انگلینڈ کے وزرا کے ساتھ مجرموں کی حوالگی پر اہم بات چیت
اس انتہائی مذموم پروپیگنڈا کو ایکس/ٹویٹر کے ذریعہ پھیلانے کے بعد اسے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا نیت ورک نے پوری دنیا میں پھیلایا۔ اس صورتحال کا پاکستانی حکومت نے سختی سے نوٹس لیا اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نیوز کانفرنس کر کے بتایا کہ آئندہ کسی ایسے شخص کی اڈیالہ جیل میں اپنے جرائم کی سزا کاٹ رہے عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جائے گی جو ملاقات کے بعد باہر آ کر سیاست کرتا ہے۔
لاہور میں 252 ٹریفک حادثات؛ 302 افراد زخمی
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے زیادہ واضح بتایا کہ عظمی کی اب بانی کے ساتھ جیل میں ملاقات نہیں کروائی جائے گی۔ علیمہ خان کی ملاقات ان ہی وجوہات کی بنا پر پہلے سے بند ہے۔
وزیر قانون نے تفصیل کے ساتھ بتایا کہ جیل قوانین کے مطابق کسی قیدی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس قانون پر عملدرآمد کا ذمہ دار سپرنٹنڈنٹ جیل ہے، جیل کا سپرنٹنڈنٹ کسی سیاست کرنے والے کو جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
میں نے کوئی سیاسی بات نہیں کی؛ عظمی خان کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے متعلق تضحیک آمیز باتیں
عمران خان کی بہن عظمی جن کے حوالے سے ایکس / ٹویٹر پر پاکستان کے 6 مئی جنگ کے ہیروز پر بے تحاشا کیچر اچھالا گیا، آج عظمی نے دعویٰ کیا کہ مین نے تو کوئی سایسی بات کی ہی نہیں۔ اس کے ساتھ عظمی نے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کو ذہنی مریض بھی قرار دیا، ان کو بے وقعت آدمی قرار دیا اور ان کا مضحکہ اڑانے کی کوشش کی۔ عظمیٰ نے ایسا ہی تضحیک آمیز رویہ پاکستان کے وزیر اطلاعات کے بارے میں اختیار کیا اور بار بار کہا، عطا تارڑ تم ہو کون، تمہاری حیثیت کیا ہے۔
عمران کی تین بہہنوں کی اشتعال انگیز گفتگو
آج اڈیالہ جیل کے قریب پولیس چیک پوسٹ کے ساتھ دھرنا دے کر بیتھ جانے کے بعد سے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنیں میڈیا کیمروں کو دیکھتے ہی اشتعال انگیز باتیں کرنے لگتی ہیں۔
علیمہ خان نے کہا ماریں ڈنڈے، گولیاں چلائیں، جو مرضی کریں ہم یہاں سے نہیں جائیں گی۔
Waseem Azmet