وائٹ ہاؤس کی سب سے کم عمر پریس سیکرٹری جلد ماں بننے والی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ میں خدا کی شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے ماں بننے کی نعمت دی جو زمین پر جنت ملنے جیسا تجربہ ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 سالہ کیرولین لیویٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مئی 2026 میں اپنی زندگی کی دوسری خوشی کی منتظر ہیں جو کہ ایک بیٹی ہے۔
کیرولین لیویٹ نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے اور میرے شوہر کے لیے کرسمس کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ میرے شوہر اور میں اپنے خاندان میں ہونے والے اس اضافے پر بے حد خوش ہیں اور اپنے بیٹے کو بڑے بھائی کے روپ میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
کیرولین لیویٹ نے اپنے پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وائٹ ہاؤس میں خاندانی اقدار کے حامی ماحول نے انہیں حوصلہ دیا۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس میں دوران ملازمت حاملہ ہونے والی پہلی خاتون عہدیدار بن گئی ہیں۔
تاہم اس دعوے کی تصدیق یا تردید کسی مستند ذرائع نہیں ہوسکی البتہ یاداشت کی بنیاد پر اسی گمان کو کافی تقویت مل رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیرولین لیویٹ نے وائٹ ہاؤس
پڑھیں:
کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیاکراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران 2 قدیم طرز کے مجسمے برآمد ہوئے ہیں، ملنے والی اشیاء کی ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ برآمد ہونے والے مجسموں کی عمر اور تاریخی اہمیت کا تعین ماہرین کریں گے، تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے برآمد اشیاء کی مکمل دستاویزات اور ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
پاکستان اور فرانس کے درمیان آثار قدیمہ کے میدان میں تعاون ایک نئے سنگِ میل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سائنسی تعاون کے اتاشی نے کراچی میں انڈس بیسن (MAFBI) میں فرانسیسی مشن کے سربراہ ڈاکٹر اورور ڈیڈیئر سے ملاقات کی اور سندھ میں 2025 کے مشترکہ فیلڈ ورک سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران دریافت ہونے والی اشیاء کو محفوظ کر لیا گیا ہے، کے ایم سی شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا ہے کہ لی مارکیٹ سے ملنے والی اشیاء کا سائنسی معائنہ کرایا جائے گا، تاریخی نوعیت کی دریافت پر مزید کھدائی احتیاط سے کی جا رہی ہے۔