بیرسٹر گوہر کا وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات یا ملاقات کے دعوؤں کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات یا ملاقات کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی خان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ گزشتہ دس دن تو کجا، پورے سال کے دوران وزیراعظم سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اگر ان کا وزیراعظم سے کوئی رابطہ ہوا ہو یا انہوں نے خود کسی قسم کی بات چیت کی ہو تو وہ اس بارے میں عوام کو خود آگاہ کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کے دعوے حقائق کے برعکس ہیں اور غیر ضروری قیاس آرائیوں کو جنم دیتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات ایک سنجیدہ اور حساس معاملہ ہوتے ہیں، اس پر غیر سنجیدہ گفتگو سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ ایسی باتیں سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ کر سکتی ہیں۔ ان کے مطابق ملک کو اس وقت ذمہ دارانہ رویے اور سنجیدہ سیاست کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے گزشتہ دس دنوں میں تین مرتبہ وزیراعظم سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا، جس کی اب پی ٹی آئی چیئرمین نے دوٹوک انداز میں تردید کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔